ارشادِ نبوی
ارشاد ات ِنبوی ﷺ
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: دنیا مومن کے لیے قید خانہ اور کافر کے لیے جنت ہے۔
(مسلم کتاب الزہد)
حضرت ابن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے میرے کندھوں کو پکڑا اور فرمایا تُو دنیا میں ایسا بن گویا تُو پردیسی ہے یا راہ گزر مسافر ہے۔
(بخاری کتاب الرقاق باب قول النبیﷺ کن فی الدنیا کانک غریب)