حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 31، 28؍اپریل 2020ء)

فرانس میں لاک ڈاؤن نے بچائیں ہزاروں جانیں

جرمنی میں انفیکشن پھیلنے کی شرح میں اضافہ

کیپٹن مور کے لئے فلائی پاسٹ اور 125,000برتھ ڈے کارڈز

پاکستان میں ہلاکتیں 300سے زائد

ٹرمپ کوبہت پہلے کورونا وائرس کی سنگینی سے اطلاع  دی گئی تھی

لاک ڈاؤن کے دوران کعبہ میں نماز کے مناظر

روجر فیڈرر کے چیلنج کا جواب

دسمبر2019ء میں ظاہر ہونے والی یہ وباء اس وقت دنیا کے 210 مما لک اور علاقوں میں پھیل چکی ہے۔

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 3,115,992؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے215,694؍اور 946,154؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

یورپ

برطانیہ

برطانیہ میں Covid-19سے مزید 586 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔  ایسٹر سے لے کر اب تک کیئر ہومز میں ہونے والی  ہلاکتوں کی تعداد 4,343 ہے۔ (بی بی سی)

سیکرٹری ٹرانسپورٹ Grant Shapps نے بتایا ہے کہ حکومت نے کیپٹن مور کی 100ویں سالگرہ پر ان کی خدمات کے اعتراف میں RAFکے فلائی پاسٹ کا انتظام کیا ہے۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/grantshapps/status/1255065143097978880?s=20

کیپٹن مور کو بھیجے گئے برتھ ڈے کارڈز کی تعداد 125,000ہوگئی ہے۔وہ30؍اپریل کو 100سال کے ہوں گے۔

https://twitter.com/CGTNOfficial/status/1255144740460417024?s=20

بی بی سی  کے کئے گئے ایک تجزیے کے مطابق برطانیہ میں اب تک Covid-19سے 114طبی کارکنان جاں بحق ہوئے ہیں۔ ان میں 59مرد اور54خواتین شامل ہیں۔   (بی بی سی)

اعدادوشمار کے قومی ادارے کے مطابق 17؍اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں  برطانیہ کے کیئر ہومز میں  Covid-19 سے 2,000؍اموات ہوئیں جو کہ اس سے پچھلے ہفتے سے دوگنا ہیں۔  (بی بی سی)

سکاٹ لینڈ کی  فرسٹ منسٹر Nicola Sturgeonنے کہا ہے کہ 70سال کی عمر سے اوپر کے جتنے بھی مریض ہسپتال میں داخل ہوں گے، ان کا Covid-19کا ٹیسٹ ہوگا۔ اور دوران علاج ہسپتال میں ہر چار دن بعد ان کا ٹیسٹ ہوگا۔ (بی بی سی)

اٹلی

اٹلی میں Covid-19کے مریضوں میں 2,091کا اضافہ ہوا ہے اور کل تعداد  200,000سے زائد ہوگئی ہے۔ 382مزید افراد اس مرض سے جاں بحق ہوئے ہیں۔  (ڈان)

سپین

سپین میں  Covid-19سے ہونے والی اموات میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔  گذشتہ 24 گھنٹوں میں 301؍اموات ریکارڈ کی گئیں۔  (بی بی سی)

جرمنی

جرمنی کے Robert Koch Instituteکے مطابق  جرمنی میں ایک شخص سے دوسرے شخص کو انفیکشن لگنے کی شرح میں پھر اضافہ ہوا ہے اور یہ 1.0ہوگئی ہے۔ (بی بی سی)

فرانس

فرانس کے وزیراعظم Edouard Philippeنے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے انتظامات کی وجہ سے ایک ماہ میں 62,000جانیں بچائی گئی ہیں۔  فرانس میں 11مئی سے لاک ڈاؤن میں تدریجاً نرمی کی جارہی ہے۔ (بی بی سی)

روس

روس میں  کورونا وائرس کے ایک دن کے سب سے زیادہ کیسز 6,411ریکارڈ ہوئے ہیں۔  روس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 90,000سے زائد ہے۔ اب تک 867؍اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔ (بی بی سی)

امریکہ

امریکہ میں Covid-19سے اب تک 56,000سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ واشنگٹن یونیورسٹی کے Dr. Chris Murray کا کہنا ہے کہ  کورونا وائرس کے لئے جو سائنسی ماڈل استعمال  کیا جا رہا تھا اس کے مطابق امریکہ میں 60,000 کی بجائے74,000؍اموات ہوسکتی ہیں۔ (سی این این)

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنوری اور فروری میں ہونے والی میٹنگز میں کئی بار ( کم از کم 12مرتبہ)کورونا وائرس کے حملے کی سنگینی سے متعلق بتایا گیا تھا۔  (الجزیرہ)

ایشیا

چین

ووہان کے Yellow Crane Towerکو مزدوروں کے عالمی دن پر سیاحوں کے لئے کھولا جارہا ہے۔  تمام دنیا سے اظہار یکجہتی کے طور پریہ عمارت گذشتہ 98دن سے روشن کی جارہی ہے۔ 

https://twitter.com/CGTNOfficial/status/1255094408833380353?s=20

پاکستان

پاکستان میں Covid-19 سے ہونے والی ہلاکتیں 300 سے تجاوز کرگئی ہیں۔ جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد14,500سے زائد ہوگئی ہے۔ ہلاکتوں کے لحاظ سے خیبر پختونخواہ سب سے متأثرہ صوبہ ہے۔  اب تک 3,000سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔  (ڈان)

پاکستان کے صوبہ سندھ کے گورنر عمران اسماعیل  کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ کہا ہے کہ وہ ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔  (ڈان)

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1255022263382016001?s=20

انڈونیشیا

Reuters ایجنسی کی تحقیقات کی مطابق  انڈونیشیا میں 2,200سے زائد اموات ایسی ہیں جو  کہ  Covid-19 سے ہونے والی اموات میں ریکارڈ نہیں ہوئیں لیکن ان میں اس بیماری کی علامات موجود تھیں۔  انڈونیشیا کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 765؍افراد اس مرض سے جاں بحق ہوئے ہیں۔  لیکن طبی ماہرین کے مطابق اصل تعداد اس سے بہت زیادہ ہے۔ (بی بی سی)

بھارت

بھارت کے شہر ممبئی کی پولیس نے ایسے اہلکاروں کو جن کی عمریں  55برس سے زائد ہیں، کہا ہے کہ وہ 3مئی تک جب تک لاک ڈاؤن ختم ہوتا ہے، گھروں پر ہی رہیں۔ یہ ہدایت اس لئے دی گئی ہے کہ تین پولیس آفیسرز کی  Covid-19سے ہلاکت ہوئی ہے۔

افریقہ

Botswanaکے صدر نے 30؍اپریل کو ختم ہونے والے لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع کردی ہے۔ Botswanaمیں Covid-19کے 22مصدقہ کیسز ہیں اور ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ (بی بی سی)

ملاوی کی ایک ہائی کورٹ نے حکومت کو لاک ڈاؤن لگانے سے دوسری مرتبہ بھی روک دیا ہے۔  انسانی حقوق کی تنظیموں کا موقف ہے کہ لاک ڈاؤن سے غریب طبقہ بری طرح متأثر ہوگا۔  (بی بی سی)

آسٹریلیا

آسٹریلیا میں  کورونا وائرس کے رابطوں کو ڈھونڈنے کے لئے بنائی گئی  ایک ایپ کو اب تک 2ملین سے زائد لوگوں نے ڈاؤن لوڈ کیا ہے۔  (سی این این)

کھانا کھانے پر جرمانہ

ملائشیا نے نائب وزیر صحت کو  موجودہ حالات میں ملک کی نقل و حرکت کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر 325 ڈالرز کا جرمانہ کیا ہے۔ ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوئی تھی جس میں وہ ایک اسلامک سکول میں کھانا کھا رہے تھے۔  (بی بی سی)

بس سٹاپ میں آرٹ گیلری

لندن کے ایک بس سٹاپ کو وہاں کے ایک رہائشی نے  بچوں کی آرٹ گیلری میں تبدیل کردیا ہے۔

https://twitter.com/Reuters/status/1255084368575508482?s=20

خانۂ کعبہ میں لاک ڈاؤن اور سماجی دوری کے ساتھ نماز کا منظر

https://twitter.com/AFP/status/1255078051102126088?s=20

روجر فیڈرر کے چیلنج کا جواب

https://twitter.com/atptour/status/1252541813312888832?s=20

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button