متفرق
آلو بخارے کی چٹنی
آلو بخارا: (خشک) دو پیکٹ
املی کا رَس: ایک پیالی
ابلے ہوئے بادام: دس عدد
کلونجی: ایک چھوٹا چمچ
لال مرچ: دس عدد
باریک کاٹی گئی ادرک: دو کھانے کے چمچ
گڑ: ایک پیالی
سرکہ : (سفید) آدھا کپ
نمک :حسب ذائقہ
بنانے کا طریقہ
آلو بخارے کو پانی میں ڈال کر چند گھنٹے بھگوکر رکھ دیں تاکہ اس کوہاتھ کے ساتھ مسلنا ممکن ہو۔نرم ہونے پر اس کو مسل لیں۔ اور اس میں املی کا رس نکال کر( بغیر گٹھلی کے) ملائیں۔ اور اس کے ساتھ ہی باقی مصالحہ جات و اشیا بھی شامل کرلیں ۔ اب کسی کھلے برتن میں اتنا پکائیں کہ اس میں موجود ہلکا پن ختم ہو جائے اور چٹنی گاڑھی ہو جائے خوش رنگ کرنے کے لیے آپ تھوڑا سا لال رنگ جو پکانے میں استعمال ہوتا ہے شامل کرسکتے ہیں ۔
لیجیے مزیدار چٹنی تیار ہے۔