جلسہ یوم مصلح موعودؓ۔ جماعت احمدیہ صُووا، فجی
جماعت احمدیہ صُووا، فجی
خدا تعالیٰ کے فضل اور پیارے آقا کی دُعاؤں کی بدولت فجی کی صُووا جماعت کو مورخہ 21؍فروری 2021ء اپنا جلسہ یوم مصلح موعود منعقد کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ جلسہ سے قبل جلسہ کو کامیاب بنانے کے لیے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت اقدس میں دُعائیہ فیکس کی گئی نیزصدر صاحب جماعت نے عاملہ کی میٹنگ کی۔ جلسہ سے قبل وقار عمل کرکے بینرز وغیرہ کے ذریعہ مسجدکو مزین کیا گیا۔
مورخہ 21فروری2021ء کی صُبح10:35پرمولانا محمود احمد صاحب امیر ومبلغ انچارج فجی کی زیر صدارت پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا۔ جس کا اُردو، انگریزی اور فجئن زبان میں ترجمہ بھی پیش کیا گیا۔ جلسہ کی مناسبت سے چار نظمیں اور تین تقاریر بھی پیش کی گئیں نیز پیشگوئی مصلح موعودؓ کے الفاظ بھی پڑھ کر سُنائے گئے۔ جلسہ کی پہلی تقریر’جلسہ مصلح موعود کے انعقاد کی غرض و غایت‘ کے عنوان پر پیش کی گئی جبکہ دوسری تقریر ’حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کے حق میں پیشگوئی مصلح موعود کا پورا ہونا‘ کے عنوان پر پیش گئی۔ جلسہ کی تیسری تقریر ’ذیلی تنظیموں کا قیام اور ان کی ذمہ داریاں‘ کے عنوان پر پیش کی گئی۔
آخر پر مکرم امیر صاحب نے اپنے اختتامی خطاب میں حضرت مصلح موعود کے ارشادات کی روشنی میں اپنی اصلاح احوال اور تربیت اولاد کی طرف توجہ دلائی۔ آپ نے بیان کیاکہ ہماری بقا نظام خلافت اور نظام جماعت کے ساتھ پختہ اور مستقل تعلق رکھنے میں ہے۔
جلسہ کے اختتام پر امیر صاحب نے اجتماعی دُعا کروائی۔ نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد شاملین جلسہ کو ظہرانہ پیش کیا گیا۔ کُل حاضری 80رہی جبکہ جلسہ کا کل دورانیہ اڑھائی گھنٹہ رہا۔
ویسٹرن ریجن، فجی
مارو جماعت: مورخہ 19؍فروری بروز جمعۃالمبارک کو جماعت احمدیہ مارو میں جلسہ پیشگوئی مصلح موعودؓ کا انعقاد کیا گیا۔ جلسہ کا آغاز 5بجے شام بعد نماز عصر تلاوت قرآنِ کریم سے ہوا اور دو نظموں کے علاوہ جلسہ میں تین تقاریر ہوئیں۔ مقررین نے پیشگوئی مصلح موعود کے حوالہ سے پیشگوئی کا پسِ منظر، اہمیت، پیشگوئی کے الفاظ اور سیدنا حضرت مصلح موعودؓکے کارہائے نمایاں کے موضوعات پر اپنی اپنی گزارشات پیش کیں۔ پروگرام تقریباً دو گھنٹہ تک جاری رہا۔ پروگرام کے آخر پر پیشگوئی مصلح موعود کے متعلق سامعین کو سوالات کا موقع دیا گیا جن کے الحمدللہ تسلی بخش جوابات دیے گئے۔ جلسہ کی کل حاضری 26 رہی۔ دعا کے ساتھ جلسہ کا اختتام ہوا۔ نماز مغرب اور عشا ء کی ادائیگی کے بعد تمام حاضرین ِجلسہ میں عشائیہ پیش کیا گیا۔
ناندی جماعت:مورخہ 21؍فروری بروز اتوار جماعت احمدیہ ناندی میں جلسہ پیشگوئی مصلح موعودؓ کا انعقاد کیا گیا۔ 5بجے شام نماز عصر کی ادائیگی کے بعد جلسہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآنِ کریم سے ہوا اور تین نظموں کے علاوہ جلسہ میں پانچ تقاریر ہوئیں۔ مقررین نے پیشگوئی مصلح موعود کے حوالہ سے پیشگوئی کا پسِ منظر اور اہمیت، حضرت خلیفۃا لمسیح الاول کی نظر میں حضرت مصلح موعوؓد کا مقام، تحریک جدید اور وقف جدید کی اہمیت اور سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کے کارہائے نمایاں کے موضوعات پر اپنی اپنی گزارشات پیش کیں۔ پروگرام تقریباً دو گھنٹہ تک جاری رہا۔ جلسہ کی کل حاضری 65 رہی۔ دو مہمان بھی شامل ہوئے۔ دعا کے ساتھ جلسہ کا اختتام ہوا۔ نماز مغرب اور عشا ء کی ادائیگی کے بعد تمام حاضرین کی خدمت میں شام کا کھانا پیش کیا گیا۔
لٹوکا جماعت: مورخہ 23؍فروری بروزمنگل جماعت احمدیہ لٹوکا میں جلسہ پیشگوئی مصلح موعودؓ کا انعقاد کیا گیا۔ نماز مغرب اور عشاء کی ادائیگی کے بعد جلسہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآنِ کریم سے ہوا اور دو نظموں کے علاوہ جلسہ میں دو تقاریر ہوئیں۔ مقررین نے پیشگوئی مصلح موعود کے حوالہ سے پیشگوئی مصلح موعود کا پسِ منظر اور اہمیت، نیز سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کے کارہائے نمایاں کے موضوعات پر اپنی اپنی گزارشات پیش کیں۔ پروگرام کے آخر پر پیشگوئی مصلح موعود کے متعلق سامعین کو سوالات کا موقع دیا گیا جن کے الحمدللہ تسلی بخش جوابات دیے گئے۔ پروگرام تقریباً ڈیڑہ گھنٹہ تک جاری رہا۔ جلسہ کی کل حاضری 27رہی۔ دعا کے ساتھ جلسہ کا اختتام ہوا۔ جلسہ کے اختتام پر تمام حاضرین میں کھانا پیش کیا گیا۔
جماعت احمدیہ لمباسہ، فجی
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ فجی لمباسہ برانچ کو مورخہ 21؍فروری بروز اتوار جلسہ یوم مصلح موعود بمقام ناصر مسجد لمباسہ منانے کی توفیق ملی۔ جلسہ کا آغاز 10بجے تلاوت قرآن مجید سے ہوا جو عزیزم منادی احمد نے کی۔ نظم مکرم عبدالرزاق صاحب نے پیش کی۔ نظم کے بعد مکرم محمد شمیم صاحب نے آنے والے احباب کو خوش آمدید کہا اور جلسہ یوم مصلح موعود کی اہمیت بیان کی۔ دوسری تقریر مکرم عفیف شاہ صاحب نے حضرت مصلح موعود ؓکی خدمت قرآن کے حوالے سے پیش کی۔ تیسری تقریر مکرم موسز زرک خان صاحب نے حضر ت مصلح موعودؓ اور دعوت الی اللہ کے عنوان پر کی۔ جلسہ کی چوتھی تقریر مکرم سیف اللہ مجید صاحب نے قرآن مجید پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات حضرت مصلح موعودؓ کے ارشادات کی روشنی میں کے عنوان پر کی۔
جلسہ کے بعد احباب جماعت کی خدمت میں دوپہر کا کھانا پیش کیا گیا۔ جس کے بعد نما ز ظہر و عصر ادا کی گئیں۔ جلسہ کی حاضری 43رہی۔
درخواست دعا ہے کہ مولیٰ کریم جلسہ میں شامل ہونے والے تمام مخلصین کو اجر عظیم سے نوازے، ان کے ایمان اور اخلاص میں برکت ڈالے اور ان کو دین و دُنیا کی حسنات سے نوازے۔ آمین ثم آمین
(رپورٹ: عبدالنور بھٹی۔ نیوز سیکشن، فجی)