پشاور پاکستان میں احمدیوں پر مسلسل حملے۔ تین احمدی گھروں پر فائرنگ

(ادارہ الفضل انٹرنیشنل)

پشاور: احمدیوں پر مسلسل حملے۔تین احمدی گھروں پر فائرنگ۔مقدمہ درج

گذشتہ چند ماہ میں چار احمدیوں کو پشاور میں ہدف بنا کر قتل کیا گیا۔

ریاست احمدیوں کو تحفظ دینے کے لئے نفرت انگیز مہم روکتے ہوئے موثر اقدامات کرے:ترجمان جماعت احمدیہ پاکستان

چناب نگر ( پ ر) 12؍ اور 13؍ مارچ کی درمیانی شب پشاور کے علاقے بازید خیل میں تین احمدی گھروں پر فائرنگ کی گئی۔خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعہ کا مقدمہ تھانہ بڈھ بیر میں درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تین احمدیوں ارشد اقبال، روح الامین اورصاحبزادہ محمد رفیق کے گھروں پر نامعلوم افراد نے  فائرنگ کی ۔ارشد اقبال کے گھر کے دروازے پر 9 فائر کئے گیے- اسی طرح باقی دو گھروں پر بھی 4، 5 فائر کئے گئے۔

جماعت احمدیہ کے ترجمان نے احمدیوں کے گھروں پر فائرنگ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  ملک میں عمومی اور پشاور میں خاص طور پراحمدیوں کے خلاف نفرت ا نگیزمہم میں شدت آ گئی ہے۔ گذشتہ چند ماہ  سےاحمدیوں کو مسلسل قاتلانہ حملوں کا نشانہ بنایا جا رہاہے۔ گذشتہ چند ماہ میں یہ نوواں (9) واقعہ ہےجس میں احمدیوں کو ہدف بنا کر حملہ کیا گیا ۔ 11؍فروری کو بازید خیل پشاورمیں احمدیوں کے ایک کلینک پر فائرنگ کے نتیجہ میں  احمدی ڈاکٹرعبد القادر شہید ہوئے تھے۔بعد ازاں 25؍ فروری کو مذکورہ علاقے میں احمدیوں کے خلاف ایک جلوس نکالا گیا جس میں احمدیوں کو دھمکایا گیا کہ وہ علاقہ چھوڑ کر چلے جائیں۔

 ترجمان نے مزید کہا کہ مسلسل قاتلانہ حملوں سے وطن عزیز کے احمدیوں میں عدم تحفظ کا احساس شدید ہوا ہے۔جبکہ پشاور کے احمدی خوف کی فضا میں ہیں ۔ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست احمدیوں کو تحفظ دینےکے لئے نفرت انگیز مہم روکے۔###

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button