اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

درخواستہائے دعا

٭…محمد یعقوب صاحب اعلان کرواتے ہیں کہ خاکسار کی اہلیہ محترمہ غلام فاطمہ صاحبہ مورخہ ۱۷ اپریل سے طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ میں داخل ہیں۔ موصوفہ کو پہلے کو رونا کی شکایت تھی جس سے اب آرام ہے لیکن اب پھیپھڑوں میں کافی تکلیف ہے۔ سانس لینے میں دشواری ہے۔ فکر مندی کی کیفیت ہے۔ احبابِ جماعت سے خصوصی دعا کی درخواست ہے کہ مولیٰ کریم جلد از جلد کامل صحت عطا کرے اور ہر قسم کی پیچیدگی سے محفوظ رکھے۔ آمین

٭…٭…٭

٭… رانا سلطان احمد خاں صاحب اعلان کرواتے ہیں کہ مکرم عباس احمد صاحب سیکرٹری مال گزشتہ دنوں سائیکل سے گر گئے تھے جس وجہ سے ان کے بائیں طرف کے کولہے کی ہڈی فریکچر ہو گئی ہے۔ ڈاکٹرز ہسپتال لاہور سے آپریشن کے ذریعے ہڈی کا جوڑ تبدیل کر دیا گیا ہے۔ احباب جماعت سے اس مخلص خادم احمدیت کے لیے دعا کی خصوصی درخواست ہے کہ مولیٰ کریم جلد از جلد صحت کاملہ عطا فرمائے نیز موصوف کی اہلیہ محترمہ بھی صاحبِ فراش ہیں ان کے لیے بھی خصوصی دعا کی درخواست ہے۔

٭…٭…٭

سانحہ ہائے ارتحال

٭…مکرم عابد انور خادم صاحب ناظم تبلیغ مجلس انصاراللہ ساؤتھ ریجن یوکے تحریر کرتے ہیں :

گزشتہ دنوں ہمارے خاندان کے دو انتہائی شفیق بزرگان ہمیں داغ مفارقت دیتے ہوئے رخصت ہو گئے۔

انا للّٰہ و انا الیہ راجعون۔

ان میں سے پہلی وفات خاکسار کی ممانی محترمہ عطیہ محمود صاحبہ اہلیہ ملک محمود احمد صاحب ایڈووکیٹ مرحوم (شیزان ایجنسی والے) آف باغبان پورہ گوجرانوالہ کی ہوئی جو مورخہ 17؍ اپریل 2021ء کو بعمر 72 سال بعارضہ کورونا برامپٹن کینیڈا میں وفات پا گئیں۔ آپ ملک منور جاوید صاحب مرحوم نائب ناظر دارالضیافت ربوہ کی بھاوج تھیں۔ آپ کی تدفین برامپٹن میموریل گارڈن قبرستان کینیڈا میں عمل میں آئی۔

مرحومہ موصیہ تھیں اور نہایت نیک سیرت، خادمہ سلسلہ اور نافع الناس وجود تھیں۔ مربیان کرام و واقفین زندگی کا خاص خیال رکھتیں اور ان کی خدمت کرنے کو اپنا فرض سمجھتیں۔ آپ کے شوہر سیکرٹری ضیافت تھے۔ اس ضمن میں آپ نے اپنے خاوند کے ہمراہ مہمان نوازی میں خاص حصہ لیا خصوصاً آپ جماعتی مہمانان کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑتیں۔ آپ تدریس کے شعبہ سے وابستہ تھیں۔ آپ کو دعوت الی اللہ کا خاص شوق تھا اور اسی سبب چند سعید روحیں بھی جماعت میں داخل ہوئیں۔ مرحومہ کے پسماندگان میں تین بیٹیاں دو بیٹے اور چودہ نواسے نواسیاں، پوتے پوتیاں شامل ہیں۔

6؍مئی 2021ء کو انہی ممانی کے چھوٹے بھائی مکرم ظفراحمد ملک صاحب ولد مکرم نذیر احمد صاحب آف واپڈا ٹاؤن کالونی لاہور بھی بعمر 70 سال بعارضہ کورونا لاہور میں وفات پا گئے۔ مرحوم کی تدفین ہانڈو گجر قبرستان لاہور میں عمل میں آئی۔ مرحوم نیک طبع خدمت گزار اور نہایت نیک سیرت وجود تھے۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ان کے درجات بلند کرے اور مغفرت کا سلوک فرماتے ہوئے اعلیٰ علیّین میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین

٭…٭…٭

٭…مکرم زین العابدین صاحب کارکن الفضل انٹرنیشنل لندن تحریر کرتے ہیں:

خاکسار کے خالو میاں طاہر احمد صاحب مورخہ 26؍ اپریل 2021ء کو ربوہ میں بقضائے الٰہی وفات پا گئے ہیں۔

انا للّٰہ و انا الیہ راجعون

مرحوم بفضل اللہ تعالیٰ موصی تھے اور بہشتی مقبرہ ربوہ میں آپ کی تدفین عمل میں آئی۔ آپ صوم و صلوٰۃ کے پابند اور سلسلہ احمدیہ سے خاص محبت رکھنے والے وجود تھے۔ نیکی کا کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیتے۔ احباب جماعت کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو سکون دے اور مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل سے نوازے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button