اطلاعات واعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
اعلانات ولادت
٭… شازیہ احمد صدیقی صاحبہ اہلیہ احمد اقبال صدیقی صاحب آف ہالینڈ تحریر کرتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے خاکسار کی بیٹی عزیزہ عروج ضیا اور عزیزم ثمران احمد شہزاد کو ۱۴؍ نومبر ۲۰۲۵ء کو پہلا بیٹا عطا فرمایا ہے جس کا نام ’زیدان انور شہزاد‘ تجویز ہوا ہے۔ نومولود وقف نو کی مبارک تحریک میں شامل ہے۔ نومولود، قیصر احمد شہزاد صاحب اور عظمیٰ قیصر صاحبہ آف ہالینڈ کا پوتا ہے اور سید محمد انور شاہ صاحب اور نسیم اختر صاحبہ کا پڑنواسہ اور چودھری جلال الدین صاحب مرحوم آف کراچی اور شمیم اختر صاحبہ کا پڑپوتا ہے۔
٭… وارث علی صاحب مبلغ سلسلہ سینفرا ریجن، آئیوری کوسٹ سے تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل و کرم سے مورخہ ۲؍جنوری ۲۰۲۶ء بروز جمعۃ المبارک خاکسار کو تیسری بیٹی کی رحمت سے نوازا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے نومولود کوازراہ شفقت وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل فرمایا اور نام ’مبارکہ وارث‘ عطا فرمایا ہے۔ نومولود، شہاب الدین صاحب کی پوتی اور محمد اکبر صاحب کی نواسی ہے۔
پیدائش کے وقت بچی کے بائیں کندھے کی ہڈی فریکچر ہوگئی تھی جس کا علاج جاری ہے۔
احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام نومولود بچوں کو صحت و تندرستی والی لمبی زندگی اور دین و دنیا کے اعلیٰ حسنات سے نوازے۔ نیز خلافت کا سلطان نصیراور والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔آمین
٭…٭…٭




