اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

تقریب رختصانہ

٭…مکرم نعیم بٹ صاحب جماعت احمدیہ من ہائیم جرمنی تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی بیٹی عزیزہ سارہ بٹ صاحبہ کی تقریب رخصتانہ ہمراہ مکرم تحسین احمد صاحب ولد مکرم مبارک احمد صاحب آف جرمنی کے ساتھ مورخہ 11 ستمبر 2021ء کو شادی ہال Langgoensجرمنی میں منعقد ہوئی ۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے منظوم کلام

یہ راحت جاں نور نظر تیرے حوالے

یارب مرے گلشن کا شجر تیرے حوالے

سے ہوئی ۔ مکرم ارشد احمد شہباز صاحب ڈپٹی چیئرمین فارنر ایڈوائزری کونسل ڈارمسٹڈ جرمنی نے اس تقریب کی صدارت کی اور دعا کروائی ۔ احباب جماعت سے درخواست دعا ہے کہ یہ رشتہ دونوں خاندانوں کے لیے ہر لحاظ سے اور ہر جہت سے بہت بابرکت فرمائے نیز اس جوڑے کو دین کو دنیا پر مقدم کرنے والا اور خلافت احمدیہ کا حقیقی وفادار اور سچا مطیع بنائے ۔ آمین

اعلان ولادت

٭… مکرم مرزا دانیال احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل وکرم سے مکرم جلال الدین اکبر صاحب مربی سلسلہ و اہلیہ محترمہ رداء جلال صاحبہ کو 26؍ستمبر 2021ء کو پہلے بیٹے سے نوازا ہے ۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہِ شفقت نومولود کا نام ‘‘ثمیر احمد’’ تجویز کرتے ہوئے وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل فرمایا ہے ۔

نومولود مکرم نذیر احمد صاحب کا پوتا اور مکرم محمد الیاس صاحب کا نواسہ ہے ۔احباب جماعت سے عزیزم ثمیر احمد کے لیے دعا کی درخواست ہے ۔اللہ تعالیٰ نومولود کو صحت و سلامتی والی لمبی اور فعال زندگی عطا فرمائے،خلافت احمدیہ کا سچا اطاعت گزار اور خادم دین بنائے اور والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔آمین ۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button