اطلاعات واعلانات
درخواست دعا
٭… نازیہ نورین اظہرصاحبہ صدر لجنہ حلقہ ہاربُرگ جرمنی اہلیہ مکرم خلیل احمدصاحب (سیکرٹر ی ضیافت و سمعی بصری ہاربرگ)تحریر کرتی ہیں کہ خاکسار کی دخترنیک سجیلہ احمد (واقفہ نو) کی تقریب رخصتانہ مورخہ 5؍دسمبر 2021ءکوہیمبرگ جرمنی کے ایک شادی ہال میں منعقد ہوئی۔تقریب کے بعد دعا کے ساتھ رخصتی عمل میں آئی ۔ اگلے دن مورخہ 6دسمبر 2021ء کو دلہا کے ماموں مکرم محمد شفیق صاحب (سیکرٹری تعلیم القرآن ووقف عارضی وسیکرٹری جائیدادجماعت پنی برگ )نے ایک ہال میں دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا۔
احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ مولا کریم اس رشتہ کو دونوں خاندانوں کے لیے ہر لحاظ اور جہت سے بہت بابرکت فرمائے نیز اس جوڑے کو ہمیشہ دین کو دنیا پر مقدم کرنے والااور خلافت احمدیہ کا حقیقی وفادار اور سچا مطیع بنائے۔ نیز یہ جوڑا اپنے پیارے آقا کے ارشادات کے مطابق ایک دوسرے کے حقوق کما حقہ ادا کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے پیار اور رحم کا وارث بننے والا ہو۔ آمین ثم آمین