امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات
مورخہ 20تا 26؍دسمبر 2021ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭…23؍دسمبر بروز جمعرات: حضور انور نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ مسرت بھٹی صاحبہ اہلیہ مکرم رشید احمد طاہر بھٹی صاحب مرحوم(آلڈر شاٹ یوکے) کی نمازِ جنازہ حاضر اور 13مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔
٭… 24؍دسمبر بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔
حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفہ ٔراشد حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے کمالات اور مناقبِ عالیہ کا تذکرہ فرمایا۔
٭…25؍دسمبر بروز ہفتہ: حضور انور نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم اقبال احمدصا حب ابن مکرم قدرت اللہ صاحب ( اِنر پارک لندن) کی نمازِ جنازہ حاضر اور 03مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔
٭…26؍دسمبر بروز اتوار: آج صبح ساڑھے دس بجے حضور انور نے ایوان مسرور، اسلام آباد میں تشریف لاکر جلسہ سالانہ قادیان 2021ء کے اختتامی اجلاس سے خطاب فرمایا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا