حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ کی مصروفیات
مورخہ 23 تا 29؍مئی 2022ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭…حضور انور نے مورخہ 13؍مئی بروز جمعۃ المبارک کو اپنے دفتر سے پروگرام God Summit کے لیے خصوصی پیغام ریکارڈ فرمایا۔ اس کے بعد حضور انور نے ایم ٹی انٹرنیشنل سٹوڈیوز اسلام آباد کا دورہ فرمایا۔ حضور انور کا یہ خصوصی پیغام ریویو آف ریلیجنز کی جانب سے 15؍مئی کو آن لائن نشر کیا گیا۔
٭…حضور انور مورخہ 22؍مئی بروز اتوار کو بیت الفتوح میں مجلس شوریٰ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرنے کے بعد بیت الفتوح کے نئے تعمیر ہونے والے خوبصورت بلاک کا معائنہ بھی فرمایا۔
٭…24؍مئی بروز منگل: آج فارغ التحصیل مربیان جامعہ احمدیہ یوکے 2021ء کی حضور انور کے ساتھ مسجد مبارک، اسلام آباد میں 18ویں نشست تھی۔ اس نشست میں مربیان کرام کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی بابرکت موجودگی میں حضرت مسیح موعودؑ کی تصنیف ’ایک غلطی کا ازالہ‘ پڑھنےکی توفیق ملی۔
٭…25؍مئی بروز بدھ: حضور انور نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم نصیر احمد منیر صاحب (ایپسم۔ یوکے) کی نمازِ جنازہ حاضر اور 02مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔
٭…26؍مئی بروز جمعرات: حضور انور نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم مقصود احمد طاہر صاحب (مچم۔ یوکے)، مکرم محمد اسلم صاحب (بیت الفتوح۔ یوکے) اور مکرمہ امۃ القیوم صاحبہ زوجہ مکرم منصور احمد خان صاحب (Hayes۔ یوکے) کی نمازِ جنازہ حاضر اور 06مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔
٭…27؍مئی بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔
حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں یوم خلافت کی مناسبت سے خلافت کی عظیم الشان برکات کا ایمان افروز تذکرہ فرمایا۔
٭…28؍مئی بروز ہفتہ: آج دوپہر چار بجے واقفات نو (لجنہ اماء اللہ) امریکہ کی حضور انور کے ساتھ آن لائن ملاقات ہوئی۔
٭…نماز عصر کے بعد Yorkshire ریجن سے آئے ہوئے خدام کو مسجد مبارک کے باہر حضور انور سے ملاقات کرنے کا شرف حاصل ہوا۔
٭…29؍مئی بروز اتوار: آج دوپہر چار بجے واقفین نو (خدام الاحمدیہ) امریکہ کی حضور انور کے ساتھ آن لائن ملاقات ہوئی۔
٭…حضور انور نے آج بعد نماز عصر اپنے دفتر سے دعاؤں کے ساتھ عزیزہ حمدہ شبیر بنت مکرم ڈاکٹر شبیر بھٹی صاحب کی رخصتی فرمائی۔ عزیزہ کی شادی مکرم شرجیل عبد اللہ صاحب کے ساتھ طے پائی ہے۔
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِوَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا