بوسنیا میں آٹھویں ایک روزہ علمی و ورزشی ریلی
جماعت احمدیہ بوسنیا ہرزیگووینا (Bosnia-Herzegovina) ہرسال جلسہ سالانہ سے ایک روز قبل ایک روزہ علمی و ورزشی ریلی کا انعقاد کرواتی ہے جس میں ہمارے ہمسایہ ممالک شمولیت کرکے ہمسائیگی کا حق ادا کرتے ہیں۔ ان ممالک میں کروشیا، البانیہ، مونٹی نیگرو، شمالی مقدونیہ اور سلووینیا ہیں۔ اس سال کوسوو اور شمالی مقدونیہ کے علاوہ باقی مما لک نے شمولیت کی توفیق پائی۔ اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر سے نوازے۔ آمین
امسال یہ ریلی مورخہ2؍جولائی 2022ء بروز ہفتہ صبح 10 بجے بوسنیا کے دارلحکومت کے جماعتی سنٹربیت الاسلام میں سجائی گئی۔ صدارت کرنے کی توفیق مکرم جاویداقبال ناصر مبلغ سلسلہ جرمنی و صدرجماعت مونٹی نیگرو کے حصہ میں آئی۔ ان کی معاونت اور ترجمانی کے فرائض مکرم رانا منور احمد صاحب مربی سلسلہ کروشیا نے ادا کیے۔ مکرم رانا صاحب ہی اس ریلی کے ناظم اعلیٰ بھی تھے۔ سب سے پہلےعلمی مقابلہ جات کروائے گئے ۔جن میں حُسن قرآت، نظم خوانی، تقاریر اور کوئز کے مقابلہ جات تھے۔ انصار، خدام اور اطفال نے بھر پور طریقہ سے ان مقابلہ جات میں شرکت کی۔ خاص طور پر اطفال مقابلہ آرائی میں بھرپور تیاری سے شامل ہوئے۔ ان اطفال میں مقامی اطفال کے علاوہ البانیہ اور کروشیا کے اطفال بھی شامل تھے۔ مقابلہ نظم میں یہ سہولت دی گئی تھی کہ ہر شامل ہونے والا اپنے اپنے ملک کی زبان میں بھی نظم پڑھ سکتا تھا۔ لجنہ اماء اللہ کے ہال میں مکرمہ صدرصاحبہ لجنہ اماءاللہ کی زیر صدارت علمی مقابلہ جات ہوئے۔ جس میں لجنہ اماء اللہ و ناصرات الاحمدیہ شامل ہوئیں۔
علمی مقابلہ جات کے بعد ظہر و عصر کی نماز کے لیے وقفہ ہوا۔ بعد ازاں مہماان کی خدمت میں ظہرانہ پیش کیا گیا۔ اس دوران مہمانوں کا ایک دوسرے کے ساتھ تعارف بھی ہوا۔ اسی طرح مربیان کرام نے زیر تبلیغ شاملین کو دعوت حق بھی کی۔ بعدہُ جسم کو توانا اور گرم کرنے والے ورزشی مقابلہ جات ہوئے۔ جن میں رسہ کشی، دوڑ اور میوزیکل چیئر نمایاں تھے۔ آخر میں پیغام رسانی کا مقابلہ منعقد ہوا۔
اس کے بعد تقریب تقسیم انعامات شروع ہوئی۔ شاملین انعامات و تحفے لینے کے لیے ہال میں تشریف لے آئے۔ اوّل، دوئم اور سوئم آنے والوں کوشیلڈ دی گئیں جن پرجماعت کا لاگو بوسنیا کے جھنڈے کے ساتھ دل کش اندازمیں کندہ کیا گیا تھا۔ بعض کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔ مہمانِ خاص کی مدارت کے لیے بھی شیلڈ کوتحائف کی طور پیش کیا گیا۔ یوں یہ ایک رورزہ محفل اپنے فضلوںو برکات کو بکھیرتی ہوئی اختتام پذیر ہوئی۔ شامل ہونے والوں کی تعداد 90 نوٹ کی گئی، ان میں وہ مہمانان کرام بھی شامل تھے جو کہ ابھی تک اس پیاری جماعت کی شاخ کا حصہ نہیں ہیں۔ اس رپورٹ کو مرتب اورتالیف کرنے میں مکرم جاوید اقبال ناصر صاحب مربی سلسلہ نے تعاون کیا۔ اللہ تعالیٰ اُن سب پر اپنے خاص فضل وانعامات کی بارش نازل کرے جن کے تعاون سے اس ریلی کوکامیاب بنایا جاسکا۔اور ان کو بھی اس جماعت میں شامل ہونے کی توفیق عطا فرمائے جو کہ ابھی تک اس سرسبز درخت کے ساتھ اپنا پیوند نہیں جوڑ سکے۔ آمین