قرارداد تعزیت بروفات مکرمہ بشریٰ سمیع اللہ صاحبہ سابق صدر لجنہ اماء اللہ ضلع فیصل آباد
از طرف صدر لجنہ اماء اللہ پاکستان و ممبرات مجلس عاملہ و کارکنات دفتر لجنہ اماء اللہ پاکستان
ہم ممبرات مجلس عاملہ لجنہ اماء اللہ پاکستان ایک بے لوث خادمہ مکرمہ محترمہ بشریٰ سمیع اللہ صاحبہ کی وفات پر نہایت رنج کا اظہار کرتی ہیں۔
اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔
محترمہ بشریٰ سمیع اللہ صاحبہ حضرت میمونہ صوفیہ صاحبہ اہلیہ مولوی غلام محمد صاحب کی نواسی تھیں جن کا نام لجنہ اماء اللہ کی ابتدائی چودہ ممبرات میں درج ہے۔آپ کی والدہ محترمہ صادقہ فضل صاحبہ اہلیہ محترم کمانڈر آغا لطیف صاحب کو ایک لمبا عرصہ صدر لجنہ فیصل آباد شہر کی حیثیت سے خدمت بجالانے کی توفیق ملی۔
آپ کو 1982ء تا 1986ء بطور صدر لجنہ شہر فیصل آباد خدمت سرانجام دینے کی توفیق ملی۔ لجنہ پاکستان کے ریکارڈ کے مطابق ان کا عرصہ خدمت بطور صدر ضلع فیصل آباد 1995ءتا اکتوبر 2011ء ہے۔ 2011ء میں آپ کینیڈا شفت ہوگئیں۔
اس تمام عرصہ میں انہوں نے محنت و جانفشانی سے اپنے مفوضہ فرائض سرانجام دیے۔ ایک بہت اچھا ٹیم ورک بنایا، تبلیغ کے کام میں بہت تندہی اور شوق سے کام کیا۔
اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔ ان کی مساعی کو قبول کرتے ہوئے اپنے فضلوں سے نوازے، ان کے بچوں کا حامی و ناصر ہواور ضلع فیصل آباد کو ایسی فدائی کارکنات عطا کرتا رہے۔ آمین