کینیڈا کی دو امارتوں کا مشترکہ جلسہ یوم خلافت
مورخہ ۲۷؍ مئی ۲۰۲۳ء بروزہفتہ، مسجد بیت الحمد مسی ساگا کینیڈا میں ٹورونٹو ویسٹ کی آٹھ اور مسی ساگا کی چار جماعتوں کا مشترکہ ’’جلسہ یوم خلافت‘‘ کا انعقاد ہوا ۔
پروگرام کا آغاز نماز عصر کے بعد تلاوت قرآن کریم اور نظم سے ہوا۔ مبشراحمد بدر صاحب (مربی سلسلہ ٹورونٹو ویسٹ) نے انگریزی زبان میں ’’برکات خلافت‘‘ کے عنوان پر تقریر کی ۔
نظم کے بعد آصف خان صاحب (مربی سلسلہ جماعت احمدیہ مسی ساگا )نے ’’خلافت احمدیہ کی اہمیت و ضرورت‘‘ کے موضوع پر انگریزی میںتقریرکی۔ طیب محمود مرزا صاحب نے ایک آن لائن کوئز منعقد کروایا۔ درست جوابات، طے شدہ مقررہ وقت کے اندر ( سب سے پہلے ) دینے والوں کے ناموں کا اعلان ساتھ کے ساتھ کیا جاتا رہا جنہیں بعد ازاں انعامات دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔ آخر میں ہادی علی چوہدری صاحب (مربی سلسلہ و نائب امیر جماعت احمدیہ کینیڈا )نے اردو زبان میں خلافت کی اہمیت پر تقریر کی۔
آخر میں عبدالماجد قریشی صاحب (مقامی امیر جماعت احمدیہ مسی ساگا )نے چند اختتامی کلمات کہے۔ دعا اور مغرب و عشاء کی نمازوں کی ادائیگی کے ساتھ یہ جلسہ اختتام پذیر ہوا۔ اس کے بعد حاضرین کی خدمت میں ڈبوں میں پیک شدہ ڈنر پیش کیا گیا۔ دونوں امارتوں سے تقریباً ۹۵۰؍ حاضرین نے اس بابرکت جلسہ میں شرکت کی ۔ الحمد للہ
(رپورٹ: ناصر احمد وینس۔ نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل)