حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات
مورخہ ۲ تا ۸؍اکتوبر ۲۰۲۳ء کے دوران حضورِ انور ايدہ اللہ کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭…۶؍اکتوبر بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۹؍اکتوبر ۲۰۲۳ء)
٭…۸؍اکتوبر بروز اتوار: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز آج مسجد بیت الفتوح میں منعقد ہونے والے انصاراللہ برطانیہ کے سالانہ اجتماع (منعقدہ ۶ تا ۸؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء) کے اختتامی اجلاس میں بنفسِ نفیس رونق افروز ہوئے اور بصیرت افروز اختتامی خطاب فرمایا۔ (اس خطاب کے خلاصہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۱۲؍اکتوبر ۲۰۲۳ء)
اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا