افریقہ (رپورٹس)
جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا میں مجلس ارشاد کے زیر اہتمام ایک حمدیہ محفل
اللہ تعالیٰ کے فضل اور احسان سے مورخہ ۹؍نومبر۲۰۲۳ء کو جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا کو ایک حمدیہ محفل منعقد کر نے کی سعادت حاصل ہوئی۔
حمدیہ محفل میں طلبہ جامعہ احمدیہ کوشمولیت کا زیادہ سے زیادہ موقع دیا گیا اور پروگرام سے پہلے حتی الوسع اچھے طریقے سے تیاری بھی کروائی گئی۔ پروگرام صبح ۹؍ بجے شروع ہوا جس میں تمام طلبہ اور اساتذہ جامعہ احمدیہ نے بھی شرکت کی۔ اس محفل کا آغاز تلاوت قرآن کریم، حدیث اور نظم سے کیا گیا۔ اس کے بعد طلبہ نے حضرت مسیح موعودؑ کے اقتباسات اور خلفائے کرام کے فرمودات پیش کیے۔
اس پروگرام کے اختتام پر صدر مجلس شہود آصف صاحب استاد جامعہ احمدیہ گھانا نے اختتامی کلمات کہےاور آخر میں حضرت مسیح موعودؑ کا ایک اقتباس پڑھ کر سنایا جس کے بعد آپ نے دعا کروائی اور یہ محفل اپنے اختتام کو پہنچی۔ الحمدللہ