ارشادِ نبوی
توکّل علی اللہ کی ایک بابرکت دعا
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم ﷺ دعا کرتے تھے: اَللّٰھُمَّ لَکَ أَسْلَمْتُ، وَبِکَ آمَنْتُ، وَعَلَيْکَ تَوَکَّلْتُ، وَإِلَيْکَ أَنَبْتُ، وَبِکَ خَاصَمْتُ۔ اَللّٰھُمَّ أَعُوْذُ بِعِزَّتِکَ، لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ أَنْ تُضِلَّنِي، أَنْتَ الْحَيُّ الَّذِي لَا تَمُوْتُ، وَالْجِنُّ وَالْإِنْسُ یَمُوْتُوْنَ۔ترجمہ: اے اللہ! میں نے تیری اطاعت کی اور تجھ پر ایمان لایا اور تجھ پر توکّل کیا اور تیری طرف رجوع کیا اور تیری مدد سے جنگ کی۔اے اللہ! میں تیرے گمراہ کرنے سے تیری عزت کی پناہ میں آتا ہوں، تیرے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں، تُو ہی زندہ ہے جس کو موت نہیں آئے گی اور سب جن اور انس مر جائیں گے۔
(ریاض الصالحین كتاب المقدمات باب اليقين والتوكل)