ارشادِ نبوی
سجدہ میں اللہ سے دعا کرو
حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایاکہ خبردار رہو! مجھے رکوع میں یا سجدہ میں قراءت قرآن سے منع کیا گیا ہے۔ بہر حال تم رکوع میں اپنے رب کی تعظیم کرو اور سجدہ میں خوب گڑگڑا کر دعا کرو کیونکہ سجدہ میں تمہاری دعا کا قبول ہونا عین ممکن ہے۔
(سنن نسائی کِتَابُ التَّطْبِیْقِ بَابُ تَعْظِیْمِ الرَّبِّ فِیْ الرُّکُوْعِ)