یورپ (رپورٹس)

اعلان برائے رضاکار عائشہ اکیڈمی سوئٹزرلینڈ

انٹرنیشنل عائشہ اکیڈمی سوئٹزرلینڈ جوایک آن لائن دینی ادارہ ہے ۔ سال ۲۰۲۲ء سے حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی راہنمائی میں دنیا بھر کی احمدی خواتین کو دینی تعلیم دینے میں سرگر م عمل ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے رواں سال میںکچھ مزید دلچسپ اور منفرد کورسزز کا آغاز کرنے جا رہا ہے۔ان کورسززکی تفصیل درج ذیل ہے۔

Course No 1: Navigating and Understanding post -Marriage Relationship

اس کورس میں عائلی زندگی کے متعلق درج ذیل موضوعات کے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی۔

اسلامی تعلیمات،فقہی تعلیمات، تاریخ اسلام و خواتین مبارکہ کی خوشگوار عائلی زندگی کے عملی نمونے، عائلی زندگی میں پیش آنے والے نفسیاتی چیلنجز ، سٹریس اور اس سے بچاؤ کے طریق وغیرہ ۔

Course No 2: Kids Time

احمدی بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے ایک دلچسپ ہفتہ وار پروگرام جہاں ہلکے پھلکے انداز میں بچوں کو دینی معلومات سکھائی جائیں گی۔اس کورس میں ۵تا۱۰ سال کی عمر کے اطفال اور ۵تا۱۵ سال کی عمر کی بچیاں داخلہ لے سکتی ہیں۔

Course No 3: Languages

امسال انٹرنیشنل عائشہ اکیڈمی سوئٹزرلینڈ میں جرمن اور عربی زبان کے علاوہ اردو اور انگریزی زبان سکھانے کا آغاز بھی کیا جارہا ہے۔

درج بالا کورسز میں داخلہ لینے کے خواہش مند افراد درج ذیل لنکس کے ذریعے درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔

داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ ۱۵؍اگست ۲۰۲۴ء ہے۔ یاد رہے کہ اکیڈمی میں دنیا بھر سے احمدی لجنات ما سوائے پاکستان ، داخلہ لے سکتی ہیں۔

https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSftceQgN-1PW8W3fTLUOjGxualFyJW1QLLYjG1-S06AdcsXZA/viewform

(رفعت عزیز احمد۔پرنسپل عائشہ اکیڈمی سوئٹزرلینڈ)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button