نظم

نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم

ہمیں جان و دل سے ہے پیارا محمدؐ
ہماری ہے آنکھوں کا تارا محمدؐ

طفیلِ مسیحاؑ ہوا مجھ کو حاصل
جسے سب سے بڑھ کر تھا پیارا محمدؐ

وہ افضل ہے سب سے وہ برتر ہے سب سے
ہم اس کے ہیں وہ ہے ہمارا محمدؐ

غریبوں یتیموں کا ملجا و ماویٰ
وہ سب بے کسوں کا سہارا محمدؐ

وہ رحمت سراسر وہ شفقت سراپا
محبت کا ہے وہ منارا محمدؐ

صبح و شام جس پر درودوں کی بارش
وہی ہے خدا کا دلارا محمدؐ

دعا ہے یہ مومنؔ کی میرے خدایا
وہ سب کا بنے جو ہمارا محمدؐ

(خواجہ عبدالمومن۔ ناروے)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button