کچھ جامعات سے

جامعۃالمبشرین سیرالیون کی سالانہ تقریب تقسیم اسناد ۲۰۲۴ء

اللہ تعالیٰ کے فضل سے امسال جامعۃ المبشرین سیرالیون کی سالانہ تقریب تقسیم اسناد مورخہ ۲۵؍اگست ۲۰۲۴ء کو منعقد ہوئی جس کی صدارت مکرم موسیٰ میوا صاحب امیر جماعت احمدیہ سیرالیون نے کی۔ تلاوتِ قرآن کریم اور عربی قصیدہ کے بعد جامعۃ المبشرین سیرالیون کی سالانہ رپورٹ مکرم سلیمان حمزہ کمارا صاحب نے پیش کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ امسال کُل چھ طلبہ جامعۃ المبشرین سیرالیون سے فارغ التحصیل ہوئے۔ اس طرح فارغ التحصیل طلبہ کی کُل تعداد ۱۲۵؍ہوگئی ہے۔ طلبہ جامعۃ المبشرین سیرالیون نے جلسہ سالانہ سیرالیون کے موقع پر بھر پور وقارعمل کرنے کی توفیق پائی۔

بعدہٗ مجلس علمی و مجلس ارشاد کی رپورٹ مکرم اثمار احمد صاحب نے پیش کی۔ مجلس علمی کے تحت امسال کُل ۲۰؍مقابلہ جات کا انعقاد ہوا جن میں ۱۲؍انفرادی اور آٹھ اجتماعی مقابلہ جات شامل تھے۔ امسال اللہ تعالیٰ کے فضل سے ناصر گروپ اوّل رہا اور عزیزم حسین اے کمارا اجتماعی طور پر اوّل طالب علم قرار پائے۔ تمام مقابلہ جات میں اول، دوم اور سوم آنے والے طلبہ میں مکرم امیر صاحب سیرالیون نے انعامات تقسیم کیے۔ اسی طرح تمام کلاسز میں اوّل دوم اور سوم آنے والے طلبہ کو نقد انعامات بھی دیے گئے۔

اس کے بعد ورزشی مقابلہ جات کی رپورٹ مکرم مورائی اے فورنا صاحب نے پیش کی۔ انفرادی و اجتماعی مقابلہ جات میں اوّل دوم اور سوم آنے والے طلبہ میں مکرم امیر صاحب سیرالیون نے انعامات تقسیم کیے۔ امسال قناعت گروپ اوّل اور محمود گروپ دوم قرار پایا۔ اسی طرح بہترین کوچ مکرم اثمار احمد صاحب کو قرار دیا گیا۔ اس کے بعد تمام فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کے والدین و عزیز و اقارب نے تمام حاضرین سے اپنا تعارف کروایا۔

پروگرام کے اختتام پر مکرم امیر صاحب نے اختتامی تقریر کی اور پھر دعا کرائی۔

امسال فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کے اسماء درج ذیل ہیں:

۱۔ مولوی Morlai A. A. Kamara روکوپر ریجن

۲۔ مولوی Alie Gbala لنسر ریجن

۳۔ مولوی Osman Koroma مشاکا ریجن

۴۔ مولوی Morlai Koroma مشاکا ریجن

۵۔ مولوی Ibrahim Kargbo فری ٹاؤن ریجن

۶۔ مولوی Alpha Umar Camara ( گنی کناکری)

اللہ تعالیٰ اپنے فضل وکرم سے تمام فارغ التحصیل طلبہ کو میدان عمل میں کما حقہ خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: نعیم احمد گوہر۔ مربی سلسلہ و استاد جامعۃ المبشرین سیرالیون)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button