ہنسنا منع ہے
سوئی ہوئی سبزی
سبزی والا ریڑھی پر رکھے کریلوں اور دیگر سبزیوں پر پانی چھڑک رہا تھا اور یہ عمل بہت دیر سے جاری تھا۔
گاہک کافی دیر سے اس کو دیکھ رہا تھا ۔آخر برداشت ختم ہوگئی تو بولا کہ بھائی صاحب اگر سبزیاں جاگ گئی ہوں تو مجھے ایک کلو تول دیں۔
پرانی دیوار
ایک سرکاری افسر نے وزیر اعظم کی آمد سے قبل سرکاری زمین پہ چاردیواری بنوائی۔ کسی نے مشورہ دیا کہ کچھ ایسا کرو کہ دیوار پُرانی لگنے لگے۔
اُس نے دیوار پہ لکھوا دیا: ہم سکندرِ اعظم کی آمد پہ اُنہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔
مچھلی
ایک کنجوس نے اپنے دوستوں کی دعوت کی اور ان کےسامنے سالن رکھا۔ دوست کافی دیر سالن میں سے بوٹی تلاش کرتے رہے، مگر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
ایک دوست بولا: جناب آج کیا پکایا ہے؟
کنجوس بولا: میں خود دریا سے مچھلی پکڑ کر لایا تھا، وہ پکائی ہے۔
دوست بولا: کیا بات ہے، آپ اتنے بڑے دریا سے پکڑ کر لے آئے، مجھ سے ڈونگے میں نہیں پکڑی جا رہی۔
محلہ
ایک پڑوسن: (دوسری پڑوسن سے) یہ محلّہ گندا ہے جب بچے کھیل کود کےگھر آتے ہیں تو پہچانے نہیں جاتے۔
دوسری پڑوسن: کیا بتاؤں بہن! کل مجھے دس بچوں کا منہ دھونا پڑا، تب کہیں جا کر میرا بچہ ملا۔
کیشیئر
سلیم (کلیم سے): مجھے ایک کیشیئر کی تلاش ہے۔
کلیم: لیکن دو ماہ پہلے ہی تو آپ نےکیشیئر رکھا تھا۔
سلیم: اسی کی ہی تو تلاش ہے۔
فیس بک
سگنل پہ کار رکی تو فقیرمانگنے آگیا۔
کار میں بیٹھا ہوا آدمی بولا: تمہاری شکل کچھ جانی پہچانی لگتی ہے۔
فقیر بولا: Yes Sir! We are Friends on Facebook
پانی
استاد : پانی کا فارمولا بتاؤ۔
پپو : H2O Mg CIN aCIH NO3
استاد: یہ کیا بول رہے ہو ؟
پپو : سر یہ سیلاب کا پانی ہے !
مقابلہ لطائف
پیارے بچو! امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔
’’بچوں کا الفضل‘‘ لے کے آیا ہے آپ کے دلچسپ سیگمنٹ کا مقابلہ یعنی مقابلہ لطائف!
قواعد : 1۔اپنی ویڈیو میں اپنا نام، شہر اور ملک بتانے کے بعدتین لطائف سنائیں۔ 2۔ آپ کی ویڈیو لینڈسکیپ(landscape) ہو۔ 3۔آواز صاف اور واضح ہو۔ 4۔بیک گراؤنڈ میں کوئی تصویر نہ ہو۔ 5۔لطیفے میںکسی قسم کا استہزا نہ ہو یا کسی قوم یا ملک وغیرہ کو نشانہ نہ بنایا جائے۔
اور سب سے بنیادی بات۔ لطیفہ سناتے ہوئے آپ نے خود نہیں ہنسنا!
زیادہ سے زیادہ بچے اس مقابلے میںشامل ہوں۔ ہر ہفتے معیاری لطائف کی ویڈیوز بچوں کے الفضل کی ویڈیو میں بھی شامل کی جائیں گی اور وہ لطائف شائع بھی کیے جائیں گے۔