مجلس خدام الاحمدیہ ہالینڈ کے تحت ایک تبلیغ پروگرام کا انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس خدام الاحمدیہ ہالینڈ ایسٹ ریجن کو Zevenaar شہر میں مورخہ ۱۵؍دسمبر۲۰۲۴ء بروز اتوار ایک تبلیغ پروگرام منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ
پروگرام کا آغاز شام چھ بجے کے قریب تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ اس کے بعد مکرم طاہر احمد صاحب لوکل ناظم تبلیغ نے اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد اسلام کے بارے میں غلط خیالات کو دُور کرنا قرار دیا۔ نیز ہالینڈ میں جماعت احمدیہ کی تاریخ اور اس کی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں بھی بتایا۔
بعدہٗ مکرم ابراہیم کو ثر صاحب مربی سلسلہ نے ’’اسلام کیا ہے؟‘‘ کے موضوع پر ایک پریزنٹیشن پیش کرتے ہوئے حاضرین کے سامنے اسلام کی خوبصورت اور پُرامن تعلیمات پیش کیں۔ اس کے بعد سوال و جواب کی ایک مجلس ہوئی۔
اس پروگرام میں ۲۳؍مہمانوں نے شرکت کی جن کی پروگرام کے بعد عشائیہ سے تواضع کی گئی۔ مہمانوں نے اس پروگرام کو بہت سراہا اور اس بات کا ذکر کیا کہ ہمیں آج اسلام کے بارہ میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے اور مثبت تاثرات دیے۔
اللہ تعالیٰ اس پروگرام کے نیک نتائج پید فرمائے۔ آمین
(رپورٹ:عدیل باسم۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
٭…٭…٭