ارشادِ نبوی

تم میں سے ہر ایک نگران ہے

سالم بن عبداللہ نے (اپنے باپ ) حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سےسنا۔ آپؐ فرماتے تھے تم میں سے ہر ایک نگران ہے اور اس کو اس کی رعیت کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ امام بھی ایک نگران ہے اور اس سے بھی اس کی رعیت کی بابت پُرسش ہوگی اور ہر مرد بھی اپنے گھر والوں کا نگران ہے اور اس سے بھی اس کے اہل وعیال کے متعلق پُرسش ہوگی اور عورت بھی اپنے خاوند کے گھر کی نگران ہے اور اس سے بھی اس کی رعیت ( یعنی اہل وعیال) کی نسبت پرسش ہوگی اور نوکر بھی اپنے آقا کے مال کا نگران ہے اور اس سے بھی اس کی ذمہ داری کے متعلق پُرسش ہوگی۔

(بخاری کتاب العتق بَابُ الْعَبْدُ رَاعٍ فِي مَالِ سَيِّدِهِ)

مزید پڑھیں: مسیح موعود کا مقام

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button