ارشادِ نبوی

قرآن کریم پڑھنے اور اس پر عمل کرنے والے کی مثال

حضرت ابو موسیٰ ؓسے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ مومن جو قرآن پڑھتا ہے اور اس پر عمل کرتا ہے وہ ترنج(نارنگی) کی طرح ہےجس کا مزہ بھی اچھا ہے اور بُوبھی اچھی ہے۔اور وہ مومن جو قرآن نہیں پڑھتا اوراس پر عمل کرتا ہے کھجور کی طرح ہے جس کا مزہ اچھا ہے اس کی مطلق بُو نہیں۔اور منافق کی مثال جو قرآن پڑھتا ہے نیاز بو کی طرح ہے جس کی خوشبو اچھی ہے اور اس کا مزہ کڑوا ہوتا ہے۔ اور منافق کی مثال جو قرآن نہیں پڑھتا حنظل کی طرح ہے جس کا مزہ بھی کڑوا ،یا (فرمایا)بُرا اور بُوبھی کڑوی ہوتی ہے۔

(بخاری کتاب فضائل القرآن باب اثم من رأی بقراۃ القرآن او تأکل بہ، او فجر بہ)

مزید پڑھیں: انبیاء کی تعداد

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button