ارشادِ نبوی
بدظنی سے بچو
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بدظنی سے بچو، کیونکہ بدظنی سخت قسم کا جھوٹ ہے، ایک دوسرے کے عیب کی ٹوہ میں نہ رہو۔ اپنے بھائی کے خلاف تجسس نہ کرو۔ اچھی چیز ہتھیانے کی حرص نہ کرو۔ حسد نہ کرو، دشمنی نہ رکھو، بے رُخی نہ برتو جس طرح اس نے حکم دیا ہے اللہ کے بندے اور بھائی بھائی بن کر رہو۔
(مسلم کتاب البر وا لصلۃ باب تحریم الظن حدیث نمبر ۶۴۳۱)
مزید پڑھیں: اللہ تعالیٰ انسان سے اس کے گمان کے مطابق سلوک کرتا ہے