دعائے مستجاب
روزہ افطار کرنے کی ایک دعا
حضرت عمر و بن العاصؓ نے رسول اللہ ﷺ سے سنا کہ روزہ دار کی افطاری کے وقت قبولیت دعا کا خاص موقع ہوتا ہے ( پھر آپؐ نے یہ دُعا پڑھی ) :
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ أَسْاَلُكَ بِرَحْمَتِكَ الَّتِيْ وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ أَنْ تَغْفِرَلِيْ ذُنُوبِیْ۔( مستدرک حاکم جلد 1 صفحہ 583)
ترجمہ : اے اللہ ! میں تجھ سے تیری اس رحمت کا واسطہ دے کر سوال کرتا ہوں جو ہرچیز پر حاوی ہے کہ تو میرے گناہ بخش دے۔
(مناجات رسولﷺ، خزینۃ الدعا صفحہ ۸۹)