متفرق شعراء

رمضان میں مَیں تیرا بھرم مانگ رہا ہوں

مالک! میں ترا لطف و کرم مانگ رہا ہوں
رمضان میں مَیں تیرا بھرم مانگ رہا ہوں

مجھ کو بھی عطا قوتِ پرواز ہو مالک
پرواز وہ جو سوئے حرم مانگ رہا ہوں

مَیں دل کی تراوت کے لیے قادرِ مطلق
بس تجھ سے ترا ابرِ کرم مانگ رہا ہوں

کُن سے مرے کشکولِ محبت کو بھرا رکھ
مَیں تجھ سے تری نظرِ کرم مانگ رہا ہوں

شب قدر کے لمحوں کا مجھے نور عطا ہو
دن بھر میں ترا دستِ کرم مانگ رہا ہوں

اس آخری عشرے میں محبت کی قبا دے
تجھ نور سے میں نور حرم مانگ رہا ہوں

(مرزا محمد افضل۔کینیڈا)

مزید پڑھیں: اک شمعِ ہدیٰ دل میں جلا دیتے ہیں روزے

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button