یورپ (رپورٹس)

مالٹا کی پارلیمنٹ میں اسلام احمدیت کی نمائندگی

اللہ تعالیٰ کے خاص فضل وکرم سے مورخہ ۲۰؍فروری ۲۰۲۵ء کو مالٹا کی پارلیمنٹ میں ’’سوشل جسٹس‘‘ کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس میں خاکسار (مبلغ سلسلہ مالٹا)کے بیٹے عزیزم نعمان عاطف (پہلے واقفِ نو جماعت احمدیہ مالٹا)کواسلام احمدیت کی نمائندگی میں مالٹی زبان میں تقریر کی توفیق ملی۔ عزیزم بعمر ۱۷؍سال اس کانفرنس کے سب سے کم عمر مقرر تھے۔

کانفرنس کے بعد پارلیمنٹ کے سپیکر صاحب، مالٹا کے وزیر برائے Social Justice and Solidarity، ممبران پارلیمنٹ، اپوزیشن لیڈر مالٹا اورشرکاء نے خاص طور پر عزیزم کو مبارک باد دی اور حوصلہ افزائی کی۔ ایک مہمان نے کہا کہ آپ کی تقریر دل موہ لینے والی تھی اور آپ کی مالٹی زبان تو بہت سے مالٹی لوگوں سے بھی زیادہ اچھی ہے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق ایک لاکھ سے زائد افراد عزیزم کی تقریر کو پرنٹ، الیکٹرانک اورمختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے پڑھ اور دیکھ چکے ہیں۔ فالحمدللہ علیٰ ذالک (رپورٹ: لئیق احمد عاطف۔ مبلغ و صدر جماعت احمدیہ مالٹا)

مزید پڑھیں: سویڈن میں منعقدہ یُوک مُوک میلہ میں تین روزہ تبلیغ سٹال کا اہتمام

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button