ارشادِ نبوی
جھوٹا شخص اللہ تعالیٰ کے ہاں کذّاب لکھا جاتا ہے
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا کہ سچائی نیکی کی طرف اور نیکی جنت کی طرف لے جاتی ہے اور جو انسا ن ہمیشہ سچ بولے اللہ کے نزدیک وہ صدّیق لکھا جاتا ہے اور جھوٹ گناہ کی طرف اور گناہ جہنم کی طرف لے کرجاتاہے اور جو آدمی ہمیشہ جھوٹ بولے وہ اللہ کے ہاں کذّاب لکھاجاتا ہے۔
(مسلم کتاب البر و الصلتہ باب قبح الكذب وحسن الصدق وفضله)
مزید پڑھیں: ہر حال میں اطاعت واجب ہے



