متفرق شعراء

وہ ظالم کو پکڑ کر باعثِ عبرت بناتا ہے

عدو جب جور کے تیروں کو مومن پر چلاتا ہے
خدا پھر اپنے بندوں کے لیے غیرت دکھاتا ہے

عدو کے سارے منصوبے خدا ناکام کرتا ہے
وہ ظالم کو پکڑ کر باعثِ عبرت بناتا ہے

’’خدا کے پاک لوگوں کو خدا سے نصرت آتی ہے‘‘
وہ مولا اپنے بندوں کی سدا عزت بڑھاتا ہے

’’غرض رکتے نہیں ہر گز خدا کے کام بندوں سے‘‘
لگایا اس نے جو پودا وہ ہر آں بڑھتا جاتا ہے

خدا کی یاد سے مومن سکوں پاتا ہے ہر لمحہ
وہ اپنے رب سے ہی اپنا ہمیشہ دل لگاتا ہے

(خواجہ عبدالمومن ۔ ناروے)

مزید پڑھیں: میری دھرتی بچا، ظالموں کو مٹا

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button