متفرق شعراء
میر محمود ناصر چمکتا گہر

آج رخصت ہوا اک چراغِ وفا
وہ مسیحا کے آکاش کا مہ لقا
میر محمود ناصر چمکتا گہر
میر اسحاق کا پیارا لختِ جگر
فخرِ سادات یعنی کہ عالی نسب
خدمتِ دیں میں جن کے کٹے روز و شب
وہ محدّث محقٌق، وہ عالی صفات
کتنے اوصاف سے تھی مزین وہ ذات
وقف دیں کے لیے تھے کیے جسم و جاں
عمر بھر جامعہ کے تھے روحِ رواں
آج وہ مشعلِ نور ہے بجھ گئی
جو خلافت کی عاشق رہی ہر گھڑی
ان کی سب نیکیاں زندہ پائندہ ہوں
ان کی اولاد میں وہ بھی تابندہ ہوں
ان سے عالِم جماعت کو ملتے رہیں
باغِ احمد میں یہ پھول کھلتے رہیں
اَے خدا ہے قمر کی یہ تجھ سے دعا
میر صاحب کو فردوس کر تُو عطا
آمین ثم آمین!
(قمر احمد ظفر۔ جرمنی)
مزید پڑھیں: سیّد میر محمود احمد ناصرؔ




