متفرق شعراء
خلافت پہ ہماری جان و دل قربان ہے لوگو

خلافت پہ ہماری جان و دل قربان ہے لوگو
ہمیں اس کی حفاظت کا بہت عرفان ہے لوگو
غنیمِ دین جو چاہے لگا لے زورِ طاغوتی
خلافت پہ ہمارا آہنی ایمان ہے لوگو
خلافت نے ہمیں اسلام پر چلنا سکھایا ہے
خلافت نے ہمیں بخشا نیا وجدان ہے لوگو
محمد مصطفیٰ ؐ نے دی خلافت کی خبر ہم کو
خلافت آن ہے لوگو خلافت جان ہے لوگو
ہماری جان حاضر ہے خلافت کے اشارے پہ
خلافت کے شہیدوں کی عجب ہی شان ہے لوگو
خلافت نے ہمیں جینے کا اک انداز بخشا ہے
خلافت کا ہمارے سر پہ یہ احسان ہے لوگو
خلافت مثلِ خوشبو ہے جہاں میں پھیل جائے گی
یہی مہدی مسیحِ پاکؑ کا فرمان ہے لوگو
ہمیں افضؔل نہیں ہے خوف دشمن کی عداوت کا
ہمارے ساتھ ہر اک گام پہ قرآن ہے لوگو
(محمد افضل مرزا۔ امریکہ)
مزید پڑھیں: خوفِ خدا




