متفرق شعراء

’’اے آسمانی بادشاہت کے موسیقارو‘‘

(تحریک جدید کے حوالے سے۔بحوالہ خطاب حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ برموقع جلسہ سالانہ ربوہ ۲۸؍دسمبر ۱۹۵۳ء)

خدائی نوبت بجاؤ ایسے کہ کان پھٹ جائیں جس سے یارو
سماوی دولت کے نغمہ سازو اے خوش نواؤ اے گیت کارو

دلوں کے خوں سے بھرو یہ قرنا کہ کانپ اٹّھیں فرشتے جس سے
تمہاری چیخوں سے عرش لرزے خدا کو اس زور سے پکارو

سنے جو اس کو تو عرش والا زمیں پہ آ جائے تخت لے کر
کچھ اس ادا سے جدید نغمے کے سر الاپو دھنیں سنوارو

خدا کی رہ میں تم آؤ سیدھے اور اپنی جانوں کو پیش کر دو
اسی سے ہو گی خدا کی قدرت زمیں پہ قائم اے جاںنثارو

ہے تختِ شاہی کو ان نے چھینا نہیں ہیں جو زیبِ تختِ شاہی
تم ان سے چھینو یہ تخت واپس اٹھا کے ان کو زمیں پہ مارو

خدا ہے کہتا جو میں ہوں کہتا یہ میری آواز ہے خدا کی
سو میری مانو تو ساتھ ہو گا خدا تمہارے خدا کے پیارو

(طارق محمود طاہر)

مزید پڑھیں: لگے رہو دعاؤں میں

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button