چولہ بابا نانک رحمۃ اللہ علیہ(قسط ۳)
۱۷۔جسے اُس کے مَتْ کی نہ ہووے خبر
وہ دیکھے اُسی چولہ کو اک نظر
مت mat: مذہب Religion
جسے یہ علم نہ ہو کہ وہ کس مذہب کے پیرو کار تھے، وہ اس چولے کو ایک نظر دیکھ لے۔ چولہ سب بتادے گا کہ وہ توحید کے پرستار تھے اور اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے والے تھے۔
۱۸۔اسے چوم کر کرتے رو رو دعا
تو ہو جاتا تھا فضل قادر خدا
فضل fazl: اللہ پاک کی اپنی مرضی سے عطا Grace, bounty of God
قادرِ Qaader: قدرت والا، سب سے بڑا، اللہ تعالیٰ کی صفت Powerful, Almighty, attributes of God
وہ اس چولے کی برکات سے روحانی فائدہ اٹھاتے تھے۔ جب انہیں کوئی مشکل درپیش ہوتی تو اللہ تعالیٰ کے عطا کردہ اس چولے کو چوم چوم کر رو رو کر دعا کرتے۔ ان کی اس عاجزی کو دیکھ کر ساری قدرتوں کا مالک خدا اپنے فضل و کرم سے ان کی دعا سن کر قبول فرماتا اور ان کی مرادیں پوری فرماتا۔
۱۹۔اسی کا تو تھا معجزانہ اثر
کہ نانک بچا جس سے وقتِ خطر
معجزانہ mo’jezaana: معجزہ کی طرح، مافوق العادت
Like a miracle, something that is beyond the ordinary facts
وقتِ خطر waqt-e-khatar: خطرے کے وقت At the time of danger
یہ چولہ بڑا بابرکت تھا۔ اس کی برکت سے غیر معمولی طور پر گرو جی کی حفاظت کے سامان ہوجاتے اور وہ ہر مشکل اور خطرے کے وقت معجزانہ طور پر محفوظ رہتے۔
۲۰۔بچا آگ سے اور بچا آب سے
اِسی کے اثر سے نہ اسباب سے
آب aab: پانی Water
اسباب asbaab: (سبب کی جمع) ذرائع Means
وہ آگ اور پانی سے آنے والی مصیبتوں سے بچ جاتے اس کے لیے وہ کوئی دوسرے ذرائع استعمال نہ کرتے بلکہ چولے کی برکت انہیں بچا لیتی۔
۲۱۔ذرہ دیکھو انگد کی تحریر کو
کہ لکھتا ہے اس ساری تقریر کو
انگد aNgad: بابا نانکؒ کے جانشین کا نام ہے، گروانگد نے ایک کتاب لکھی جو انگد کی جنم ساکھی کہلاتی ہے۔ A book written by a successor of Baba Nanak named Angad
گروبابا نانک کے جانشین گرو انگد نے اس چولے کی غیر معمولی برکات کی تفصیل اپنی کتاب جنم ساکھی میں لکھ دی ہے۔اس کو پڑھ کے ساری حقیقت معلوم کی جا سکتی ہے۔
۲۲۔یہ چولا ہے قدرت کا جلوہ نما
کلام خدا اُس پہ ہے جابجا
قدرت qudrat: طاقت، قوت Might, power
جلوہ نما jalwah numaa: نمود، اظہار، شان و شوکت، اپنے آپ کو دکھانا Manifesting, revealing
یہ چولہ اللہ تعالیٰ کی قدرت کا عجیب مظہر ہے۔ اس پر جگہ جگہ قرآنی آیات لکھی ہوئی ہیں۔
۲۳۔جو شائق ہے نانک کے درشن کا آج
وہ دیکھے اسے چھوڑ کر کام و کاج
شائق shaa’iq: شوق رکھنے والا، صاحبِ ذوق، پسند کرنے والا Eager, longing for, desirous of
درشن darshan: نظارہ، دیکھنا، زیارت کرنا A view, a glimpse
کام و کاج kaam-o-kaj: کام، کاروبار، معاملہWork, functions, responsibilities
جسے آج نانک کو دیکھنے کا شوق ہو تو وہ ان کو تو نہیں دیکھ سکتا۔ البتہ وہ اپنے سب کام اور مصروفیتیں چھوڑ کر اس چولے کو دیکھ لے۔ان کے بارے میں سب جان لے گا۔
۲۴۔برس گذرے ہیں چار سو کے قریب
یہ ہے نو بنو اک کرامت عجیب
نَو بنَو nau banau: نیا نیا، نئے سےنیا، ایک کے بعد ایک، لگاتار New new, fresh, newest New to new, one after another, consecutively
کرامت karaamat: معجزہ، کرشمہ Miracle
اس چولے کی عمر چار سو سال ہے مگر اس کے نئے نئےکرشمے اور عجائبات اب تک نظر آتے رہتے ہیں۔
۲۵۔یہ نانک سے کیوں رہ گیا اک نشاں
بھلا اس میں حکمت تھی کیا درنہاں
حکمت hikmat: دانائی Wisdom
نہاں nehaaN: چھپا ہوا Hidden, concealed
نانک کے اس دنیا سے رحلت کرنے کے بعد یہ چولہ ایک نشان کے طور پر کیوں باقی رہا اس میں کیا حکمت چھپی ہوئی تھی؟
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: چولہ بابا نانک رحمۃ اللہ علیہ(قسط ۲)




