مدرستہ الحفظ کینیا سے فارغ التحصیل ہونے والے پہلے حافظ قرآن کریم
مکرم حافظ سعید انڈام صاحب مبلغ سلسلہ و انچارج مدرستہ الحفظ کینیا تحریر کرتے ہیں کہ الحمدللہ ثم الحمدللہ، مورخہ ۱۴؍ نومبر ۲۰۲۵ء بروز جمعۃ المبارک مدرستہ الحفظ کینیا کے طالب علم عزیزم بکاری عبد اللہ بکاری نے قرآن کریم کا حفظ مکمل کر کے مدرسہ ہذا کے پہلے حافظ قرآن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ الحمدللّٰہ و بارک اللّٰہ لہٗ

عزیزم نے ۱۰؍ ماہ اور ۷؍دن کی قلیل مدت میں قرآن کریم کا حفظ مکمل کیا۔ امسال ۷؍جنوری کو عزیزم نے مدرسۃ الحفظ میں داخل ہو کر حفظ قرآن شروع کیا اور بفضل خدا ۱۴؍نومبر کو خاکسار (انچارج مدرستہ الحفظ کینیا)کو اپنا آخری سبق سنایا اور اس طرح حفظ قرآن کریم کا یہ عظیم الشان سفر تکمیل پذیر ہوا۔
عزیزم کا تعلق کینیا کے کوسٹ سی Kinango ریجن کی جماعت Maponda سے ہے اور مکرم عبد اللہ بکاری صاحب کا فرزند ہے۔ عزیزم بکاری صاحب کوقرآن کریم پڑھانے کی سعادت خاکسار کے علاوہ مکرم معلم ناصر جمعہ صاحب کو بھی حاصل ہوئی۔ فجزاہ اللہ خیرا
اللہ تعالیٰ یہ اعزاز عزیزم اور اس کے خاندان نیز جماعت احمدیہ کینیا کے لیے مبارک فرمائے اور عزیزم کو حافظ قرآن کے ساتھ ساتھ عامل بالقرآن بھی بنائے۔ آمین
(رپورٹ:محمد افضل ظفر۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: بواکے، آئیوری کوسٹ میں شعبہ صنعت و تجارت کے تحت کیریئر پلاننگ سیمینار کا انعقاد




