متفرق شعراء

سالِ نو کے آغاز پر ہر احمدی کی دعا

آغازِ سالِ نو ہے لب پر ہیں یہ دعائیں
اشکوں سے تر ہوں سجدے رب کی ملیں رضائیں

لبریز شکر سے ہوں دن رات سب ہمارے
دنیا کی چاہتوں میں خود کو نہ ہم گنوائیں

ہر اک پہ ہو عنایت، سر پر سبھی کے شفقت
بغض و حسد، عداوت، دل میں جگہ نہ پائیں

اولاد کو ہماری ہر شر سے تو بچانا
سچے ہوں تیرے عاشق، دیں کا چمن سجائیں

بیمار ہیں جہاں بھی اپنے ہیں یا پرائے
حاصل صحت ہو ان کو، کامل شفا وہ پائیں

سب بخش دے خطائیں کر دور سب بلائیں
تیری رضا میں راضی، کرتے رہیں دعائیں

(ڈاکٹر منصورہ شمیم)

مزید پڑھیں: تو ہی نیکیوں میں دوام بخش

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button