حالاتِ حاضرہ

خبرنامہ(اہم عالمی خبروں کا خلاصہ)

٭… سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ مورخہ ۲؍جنوری ۲۰۲۶ء کے آخر میں نئے سال کی مناسبت سے نیز اسیرانِ راہ مولا کو دعاؤں میں یاد رکھنے کے متعلق تحریک فرمائی۔ تفصیل کے لیے اسی شمارے کا صفحہ اوّل ملاحظہ ہو۔

٭… سال ۲۰۲۶ء کا آغاز بحرالکاہل میں واقع دائرہ نما جزیرے کرسمس سے ہوا۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں سال ۲۰۲۶ء کا آغاز ہوا۔ دنیا میں نیووے (برطانیہ کے تحت) اور امریکی سمووا وہ آبادی والے مقامات تھے جہاں سب سے آخر میں سال نو کا استقبال کیا گیا۔ یاد رہے کہ جماعت احمدیہ نے اپنی اعلیٰ اقدار کو قائم رکھتے ہوئےنئے سال کا آغاز دعاؤں اور باجماعت نماز تہجدسے کیا۔علاوہ ازیں دنیا بھر میں جہاں بھی جماعتی نظام قائم ہے سال نَو کے پہلے دن نماز فجر کے بعد وقار عمل اور ورزشی پروگرامز بھی رکھے گئے جس کے ذریعہ احمدی معاشرے میں اپنے مثبت کردارکا ثبوت دیتے ہیں۔ (تفصیلی رپورٹس آئندہ شماروں میں)

٭… یکم جنوری ۲۰۲۶ء کواسلام آباد یوکے میں احمدیوں کی ایک بڑی تعداد شدید سردی کے باوجود ایمان کی حرارت لیے نمازِ تہجد سے سال کا آغاز کرنے کے لیے جمع ہوئی۔ مسجد کے علاوہ، ایوانِ مسرور اور ایک مارکی میں نماز کا انتظام کیا گیا تھا۔ نمازِ فجر کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے نئے سال کی مبارک باد دی ۔ بعد ازاں سب کو ناشتہ پیش کیا گیا۔

٭…دنیا بھر میں مسیحی تہوار کرسمس کی تقریبات ۲۵؍دسمبر کو منائی گئیں۔ ویٹی کن سٹی میں پوپ لیو نے اس موقع پر اپنے خطاب میں دنیا بھر میں جاری جنگوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ نیز مصائب کے شکار غزہ کے فلسطینیوں کا خصوصی ذکر کیا اور فلسطین، لبنان، شام، اسرائیل، یوکرین میں امن، انصاف اور استحکام کی دعا کی۔

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button