تبلیغ کے وقت توحید کو سب سے مقدم رکھنے کا بیان
حضرت ابن عباسؓ سے مروی ہے کہ جب نبی ﷺ نے حضرت معاذؓ کو اہل یمن کی طرف بھیجا تو آپؐ نے اُن سے فرمایا: تم ایسے لوگوں کے پاس جارہے ہو جو اہل کتاب میں سے ہیں اس لیے سب سے پہلی بات جس کی طرف تم ان کو بلاؤ یہ ہو کہ وہ اللہ تعالیٰ کو ایک مانیں۔ جب وہ یہ سمجھ لیں تو پھر ان کو بتاؤ کہ اللہ نے اُن پر اُن کے دن رات میں پانچ نمازیں مقرر کی ہیں۔ جب وہ (نمازیں) پڑھنے لگیں تو ان کو بتاؤ کہ اللہ نے ان کے مالوں میں ان پر زکوٰة مقرر کی ہے جو اُن کے مالداروں سے لی جائے گی اور ان کے محتاجوں کو لَوٹا دی جائے گی۔ جب وہ اس کا اقرار کرلیں تو پھر ان سے (زکوٰۃ) لو اور لوگوں کے عمدہ اور قیمتی مال (لینے) سے بچتے رہو۔(صحیح البخاری كتاب التوحيد باب ما جاء فى دعاء النبى صلى اللّٰه عليه وسلم أمته إلى توحيد اللّٰه تبارك وتعالىٰ حدیث نمبر ۷۳۷۲)
مزید پڑھیں: دین دار عورت کو غنیمت سمجھو




