متفرق

ربوہ کا موسم(۲۷؍ مارچ تا۲؍اپریل ۲۰۲۶ء)

۲۷؍مارچ جمعۃ المبارک کو نماز فجر کے وقت آسمان بالکل صاف تھا، تاہم ہلکی ہوا جاری تھی، دن بھر سورج خوب چمکتا رہا، جس سے گرمی بڑھ گئی، سورج ڈھلنے کے بعد کسی قدر گرمی کم ہوگئی۔ ہفتہ کو صبح کے وقت ہوا بند تھی لیکن خنکی اپنی جگہ موجود تھی، صبح دس بجے کے قریب آسمان بادلوں سے بھر گیا، سیاہ رنگ کے بادل دن بھر چھائے رہے اور سورج کو دھوپ بکھیرنے سے روکے رکھا۔ عصر کے بعد کچھ دیر کےلیے بوند ا باندی بھی ہوئی، اس کے بعد یہ بادل واپس نہیں گئے بلکہ اپنی جگہ ہی رکے رہے، رات گیارہ بجے کے قریب پہلے ان میں گرج چمک ہوئی پھر موسلا دھار بارش شروع ہوگئی جو ڈیڑھ دو گھنٹے تک اپنا رنگ جماتی رہی پھر آہستہ سے برسنا شروع ہوگئی ہلکی بارش کا یہ سلسلہ ساری رات جاری رہا، کبھی کبھار بادلوں کی گرج چمک رات کے سناٹے میں ارتعاش پیدا کردیتی ۔ اتوار کو نماز فجر کے وقت گذشتہ رات کی بارش کے اثرات موجود تھے تاہم دن چڑھنے سے پہلے تک بادل موجود رہے۔ بارش سے ربوہ میں چھڑکاؤہوگیا۔ سوموار کو مطلع ابرآلود تھا دوپہر کے وقت گہرے سیاہ بادلوں نے آسمان پر قبضہ کرلیا۔ ٹھنڈی اور تیز ہوا چلتی رہی۔ منگل کو آسمان بادلوں سے بھرا تھا ۔ بدھ کو بھی یہی موسم تھا۔ جمعرات کو شام کے وقت سیاہ بادل آگئے اور کچھ دیر کے لیے بارش ہوئی۔اس ہفتہ میں اوسط ٹمپریچر زیادہ سے زیادہ ۲۵؍اور کم سے کم ۱۵؍درجہ سینٹی گریڈ رہا۔ (ابو سدید)

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button