متفرق شعراء

عاجزانہ دعائیں

میرے زخموں پر تو مرہم خود لگا میرے خدا
ہر قدم پر میری بگڑی کو بنا میرے خدا

کوئی بھی ساتھی نہیں تیرے سوا تیرے سوا
کون کر سکتا ہے تجھ جیسی وفا میرے خدا

جب سے جانا ہے تجھے ہر غیر کو بھولے ہیں ہم
یاد تیری ہے میرے دل کی غذا میرے خدا

نہ کوئی تھا علم میرے پاس نہ کوئی ہنر
پھر بھی تیرے فضل کا مورد بنا میرے خدا

معاف کر میرے گناہ اے قادر مطلق خدا
ساتھ ہو میرے تری رحمت سدا میرے خدا

ہوں تیرا اک بندہ عاصی کہتے ہیں مومن جسے
مان لینا میری ہر اک التجا میرے خدا

(خواجہ عبدالمومن ۔ ناروے)

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button