کلام امام الزمان علیہ الصلاۃ والسلام

انسان کمزوریوں کا مجموعہ ہے

یقیناً یا د رکھو کہ انسان کمزوریوں کا مجموعہ ہے اور اسی لیے خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے خُلِقَ الْاِنْسَانُ ضَعِيْفًا اس کا اپنا تو کچھ بھی نہیں سر سے پاؤں تک اتنے اعضا نہیں جس قدر امراض اس کو لاحق ہوتے ہیں پھر جب وہ اس قدر کمزوریوں کا نشانہ اور مجموعہ ہے تو اس کے لیے امن اور عافیت کی یہی سبیل ہے کہ خدائے تعالیٰ کے ساتھ اس کا معاملہ صاف ہو اور وہ اس کا سچا اور مخلص بندہ بنے۔اور اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ صدق کو اختیار کرے۔جسمانی نظام کی کل بھی صدق ہی ہے جو شخص صدق کو چھوڑتے ہیں اور خیانت کر کے جرائم کو پناہ میں لانے والی سپر کذب کو خیال کرتے ہیں وہ سخت غلطی پر ہیں۔

(الحکم جلد ۹ نمبر ۱۴ مورخه ۲۴؍اپریل ۱۹۰۵ء صفحه ۲۔ بحوالہ تفسیر حضرت مسیح موعودؑ جلد۳صفحہ۳۰۷)

بیماری کی شدت سے موت اور موت سے خدا یاد آتا ہے اصل یہ ہے کہ خُلِقَ الْاِنْسَانُ ضَعِيْفًا انسان چند روز کے لیے زندہ ہے ذرہ ذرہ کا وہی مالک ہے جوحی و قیوم ہے جب وقت موعود آ جاتا ہے تو ہر ایک چیز السلام علیکم کہتی اور سارے قویٰ رخصت کرکے الگ ہو جاتے ہیں اور جہاں سے یہ آیا ہے وہیں چلا جاتا ہے۔

(الحکم جلد ۷نمبر ۱۵ مورخه ۲۴؍اپریل ۱۹۰۳ صفحه ۱۱۔ بحوالہ تفسیر حضرت مسیح موعودؑ جلد۳صفحہ۳۰۷)

مزید پڑھیں: السلام علیکم، سلامت رہنے کے لئے ایک دعا ہے

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button