امریکہ (رپورٹس)

نئے سال ۲۰۲۶ء کے آغاز پر جماعت احمدیہ برازیل کی متفرق سرگرمیاں

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ برازیل کو نئے سال ۲۰۲۶ء کے آغاز کے موقع پر مختلف دینی و سماجی سرگرمیوں کی توفیق ملی جن کی مختصر تفصیل درج ذیل ہے۔

نئے سال سے ایک روز قبل جماعت احمدیہ برازیل کی جانب سے مبارکباد پر مشتمل ایک خوبصورت پیغام تیار کر کے جماعت احمدیہ کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شائع کیا گیا جس پر الحمدللہ اچھا اور حوصلہ افزا فیڈبیک موصول ہوا۔

خاکسار (مبلغ انچارج) نے نئے سال کی مبارکباد پر مشتمل پیغامات ممبران جماعت کے علاوہ اعلیٰ سطح کے افراد کو بھی ارسال کیے جن میں شہر کے میئر، کونسلرز، ممبران پارلیمنٹ نیز سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات شامل تھیں۔ اکثر شخصیات نے شکریہ کے جواب ارسال کیے جس سے جماعت کے روابط مزید مستحکم ہوئے۔

نئے سال کا آغاز نوافل اور نمازِ تہجد کی ادائیگی کے ساتھ کیا گیا جس کے اعداد و شمار الفضل میں شائع ہوچکے ہیں۔ اسی طرح شکرانے کے طور پر برازیل کے مرکز پیٹروپولس میں ۳۰؍فوڈپیک اور ۸۵؍کینڈیز کے پیک تیار کیے گئے۔ اسی طرح پیٹروپولس اور ساؤ پاؤلو میں کیک، فوڈ اور کینڈیز کے پیکٹس مختلف گھروں میں تقسیم کیے گئے۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

(رپورٹ: وسیم احمد ظفر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ کافوریہ بنگلہ دیش میں جلسہ سیرۃ النبیﷺ کا با برکت انعقاد

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button