ایشیا (رپورٹس)
جماعت احمدیہ کافوریہ بنگلہ دیش میں جلسہ سیرۃ النبیﷺ کا با برکت انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کافوریہ، بنگلہ دیش میں مورخہ ۲۹؍نومبر ۲۰۲۵ء بروز ہفتہ بعد از نماز مغرب جلسہ سیرۃ النبی ﷺمنعقد ہوا۔ کافوریہ جماعت کے صدر مکرم جلال الدین صاحب کی زیر صدارت جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔

اس کے بعد مکرم خالد مسند احمد مبلغ سلسلہ اور مکرم خالد حسین مبلغ سلسلہ نے آنحضورﷺ کی سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

اس کے بعد قریب کی جماعت تباڑیہ کے صدر مکرم الٰہی الامین صاحب نے اظہارخیال کیا۔ پھر معزز مہمانوں میں سے بعض نے اظہار خیال کیا۔ آخر پر صدر صاحب کی اختتامی تقریر اور دعا کے ذریعہ سے یہ جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا جس کے بعد شاملین جلسہ کی رات کے کھانے سے تواضع کی گئی۔
اس جلسہ میں غیر از جماعت احباب سمیت کُل حاضری ۷۱؍تھی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک
(رپورٹ:نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)




