افریقہ (رپورٹس)

سیرالیون کے واقفین نو کا سالانہ اجتماع ۲۰۲۵ء

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ سیرالیون کو مورخہ ۲۹؍دسمبر ۲۰۲۵ء بروز سوموار کو واقفین نو کا ایک روزہ سالانہ اجتماع منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ یہ اجتماع مسجد بیت السبوح، کسی ڈاکیارڈ فری ٹاؤن میں منعقد ہوا۔ جس میں ملک کے تمام اضلاع سے واقفین نو نے شرکت کی۔

اجتماع سے قبل نصاب وقف نو پر مشتمل ایک نصاب تیار کر کے بروقت تمام اضلاع کو ارسال کیا گیا۔ دور کے اضلاع کے احباب اتوار کی شام ہی پہنچ گئے۔

پیر کی صبح رجسٹریشن کا آغاز ہوا۔ الحمدللہ اس اجتماع میں کُل ۱۳۳؍ واقفین اور ان کے والدین نے شرکت کی۔

بہتر نظم و ضبط اور مؤثر شرکت کو یقینی بنانے کے لیے واقفین نو اور واقفات نو کو الگ الگ چار گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا۔

تلاوت کے بعد مکرم شاہد احمد کورجی صاحب نیشنل سیکرٹری وقف نو نے واقفین نو اور ان کے والدین کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے اجتماع کے موضوع ’’وقف نو- مستقبل کی ایک مقدس امانت‘‘ کے موضوع پر گزارشات پیش کیں۔

مکرم ذیشان محمود صاحب مبلغ سلسلہ نے وقف نو کی اہمیت پر اپنی تقریر میں اخلاقی نظم و ضبط، دینی علم کے حصول اور نظام جماعت کی اطاعت کی ضرورت کو واضح کیا اور بچوں و والدین دونوں کو وقف کے عہد کو پورا کرنے میں ثابت قدم رہنے کی تلقین کی۔

بعدازاں علمی مقابلہ جات منعقد کیے گئے جن میں تلاوت قرآن کریم، نظم، اذان کے علاوہ مقررہ نصاب سے بمطابق عمر احادیث، ادعیہ اور نماز سادہ و باترجمہ کے مقابلے شامل تھے۔

اختتامی تقریب سے قبل حسب پروگرام مبلغین اور مہمانان نے اعزاز پانے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی مکرم موسیٰ میوا صاحب امیر جماعت احمدیہ سیرالیون تھے۔

اجتماع کی اختتامی تقریب کا آغاز صبح دس بجے تلاوت قرآن کریم و ترجمہ سے ہوا جو مکرم میر ہشام احمد صاحب نے پیش کیا۔ اس کے بعد مکرم خاقان محمود صاحب نے ترنم سے نظم و ترجمہ پیش کی۔نیشنل سیکرٹری وقف نونے اجتماع کی رپورٹ پیش کی اور پھر امیر صاحب نے واقفین نو اور والدین کو نصائح کیں۔ آپ نے واقفین نو کو جماعت کا قیمتی سرمایہ قرار دیا اور انہیں عملی نمونہ پیش کرنے کی تلقین کی۔ دعا کے ساتھ یہ پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔

نمازوں اور گروپ فوٹو کے بعد شاملین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

(رپورٹ:سید سعید الحسن شاہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ کوسوو میں پہلی بار قرآن کریم سیمینار کا انعقاد

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button