افریقہ (رپورٹس)

مالی کے ریجن بوگنی میں نو مبائعین کے لیے ایک روزہ ریفریشر کورس کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مالی کے ریجن بوگنی کی مسجد حیدر میں مورخہ ۲۷؍دسمبر ۲۰۲۵ء کو نومبائعین کی تربیت کے لیے ایک ریفریشر کورس منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد نئے احمدیوں کو جماعت کے بنیادی عقائد، نمازوں کی اہمیت اور جماعتی نظام کے بارے میں معلومات فراہم کرنا تھا۔

اس پروگرام کی تیاری کئی روز پہلے شروع کر دی گئی تھی۔ ریجن کی تمام جماعتوں میں پیغام بھجوایا گیا اور مقامی احمدیہ ریڈیو کے ذریعے بھی اعلان کیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

پروگرام کا آغاز صبح ۱۰؍بجے مکرم محمد یحییٰ ماغے صاحب صدر جماعت بوگنی کی صدارت میں تلاوت قرآن کریم اور حضرت مسیح موعودؑ کے ایک قصیدہ سے ہوا۔ اس کے بعد ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں: ’’بیعت کی اہمیت‘‘ از مکرم عبدالائی دابرے صاحب لوکل مشنری، ’’ایک اچھے احمدی کا کردار‘‘ از مکرم محمد دمبیہ صاحب لوکل مشنری اور ’’بعثت حضرت مسیح موعودؑ کا مقصد‘‘ از مکرم نعیم احمد صاحب سینٹرل مشنری ریجن بوگنی۔

آخر میں صدر صاحب مجلس نے سب کو نصیحت کی کہ وہ مساجد کو آباد رکھیں اور اللہ تعالیٰ سے اپنا تعلق مضبوط کریں۔ پروگرام کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا جس کے بعد تمام مہمانوں کی کھانے سے تواضع کی گئی۔

اس پروگرام میں بوگنی ریجن کی ۱۰؍مختلف جماعتوں سے ۴۰؍نومبائعین سمیت کل ۱۰۳؍افراد شامل ہوئے۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

(رپورٹ: واصف شہزاد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: پٹوا کھالی بریسال ریجن، بنگلہ دیش میں وصیت سیمینار کا انعقاد

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button