یورپ (رپورٹس)

مجلس انصار اللہ فن لینڈ کا اجلاس عام وجلسہ سیرت النبیﷺ

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجلس انصاراللہ فن لینڈ کا اجلاس عام مسجد نور میں مورخہ ۸؍جنوری ۲۰۲۶ء کو بعد از نمازظہر و عصر منعقد ہوا جس کا مرکزی موضوع ’’سیرت النبی ﷺ‘‘ تھا۔

تلاوت قرآن کریم و ترجمہ، عہد، حدیث نبویؐ اور حضرت مسیح موعودؑ کے ایک اقتباس اور نعت رسول ﷺ (کلام حضرت مسیح موعودؑ) پیش کیے جانے کے بعد مکرم شاہد محمود کاہلوں صاحب مبلغ انچارچ فن لینڈ نے سیرت النبی ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور خصوصاً آنحضرت ﷺ کے توکّل علیٰ اللہ کو مختلف واقعات سے واضح کیا۔

مکرم احمد فاروق قریشی صاحب نے تحریک وقف جدید کے نئے سال کی مناسبت سے چندہ دینے کی برکات کے حوالے سے ایمان افروز واقعات بیان کیے۔ مزید برآں قیادت تعلیم کے تحت گذشتہ دو ماہ سے انصار کو روزانہ رسالہ الوصیت کا ایک صفحہ ارسال کرنے کے سلسلہ میں ایک مختصر آن لائن کوئز منعقد ہوا جس میں ملٹیپل چوائس سوالات کے ذریعے انصار نے شمولیت کی۔

اجلاس کے اختتام پر صدر مجلس انصاراللہ فن لینڈ مکرم وقار جاوید صاحب اور مکرم مبلغ انچارج صاحب نے سابق صدر مجلس مکرم فرخ اسلام صاحب کو تمام مجلس کی طرف سے تحفہ پیش کیا۔ بعدازاں دعا کے ساتھ اجلاس اختتام پذیر ہوا ۔جس کے بعد انصار کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا اور پھر نماز مغرب و عشاء ادا کی گئیں۔

اس اجلاس میں کُل ۲۲؍ انصار نے شرکت کی جن میں ۱۴؍حاضر اور ۸؍آن لائن شامل تھے۔ فالحمدللہ علیٰ ذالک

(رپورٹ: طاہر احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: جرمنی میں دوسرے نیشنل سوشل میڈیا سیمینار کا کامیاب انعقاد

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button