یورپ (رپورٹس)

مجلس خدام الاحمدیہ فن لینڈ کا تبلیغی ورکشاپ کا انعقاد

مہتمم تبلیغ مجلس خدام الاحمدیہ فن لینڈ رپورٹ دیتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اتوار ۱۱؍جنوری ۲۰۲۶ء کو مجلس خدام الاحمدیہ فن لینڈ کے شعبہ تبلیغ نے خدام کے لیے کامیابی کے ساتھ مسجد نور میں ایک تبلیغی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی کاوش تھی، جس میں ۳۹ خدام نے شرکت کی۔

ورکشاپ کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا، جس کے بعد مکرم فرید احمد صاحب،نیشنل صدر مجلس خدام الاحمدیہ فن لینڈ کی قیادت میں عہد دہرایا گیا۔ مہتمم تبلیغ مکرم زیرک اعجاز صاحب نے ورکشاپ کی اغراض و مقاصد اور دن بھر کے پروگرام کی تفصیل پیش کی، جس کے بعد نیشنل صدر مکرم عطاالغالب صاحب نے اجتماعی دعا کرائی۔

اگلے اجلاس میں مربی سلسلہ مکرم شاہد محمود کاہلوں صاحب کے ساتھ انٹرویو کے انداز کی نشست منعقد ہوئی جس میں تبلیغ کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔ نماز ظہر و عصر کے بعد ایک ڈاکومنٹری دکھائی گئی جس میں خلفائے احمدیت کے خطابات کے منتخب اقتباسات نیز تجربہ کار مبلغین کی کامیاب تبلیغ کے طریقوں اور اصولوں کو بتایا گیا۔ڈاکومنٹری کے بعد تبلیغ سے متعلق عام سوالات پر مبنی ایک Kahootکوئز بھی منعقد کیا گیا۔

پروگرام کی ایک نمایاں سرگرمی ایک انٹرایکٹو ایکٹیویٹی تھی جس کا مقصد ان کے اعتماد اور علمی استعداد وں کو بڑھانا تھا جس میں خدام کے سامنے وہ سوالات پیش کیے گئے جو عام طور پر تبلیغ کے دوران سامنے آتے ہیں، اور ان سے متعدد جواب اور دلائل دینے کو کہا گیا۔ اس سرگرمی میں خدام کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔

ورکشاپ کا اختتام نیشنل صدرصاحب کے کلمات اور دعا سے ہوا جس کے بعد کھاناپیش کیا گیا، جس کے دوران شرکاء کو غیر رسمی گفتگو اور دن بھر کی سیکھی جانے والی باتوں کو دہرانے کا موقع ملا۔(رپورٹ: طاہر احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: لجنہ اماء اللہ گیمبیا کے بیسویں نیشنل اجتماع ۲۰۲۵ء کا کامیاب انعقاد

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button