اطلاعات واعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
درخواست دعا
مکرم مبارک احمد طاہر صاحب سیکرٹری مجلس نصرت جہاں علالت کے سبب طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ میں دو ہفتے زیر علاج رہ کر مورخہ ۲۹؍ جنوری ۲۰۲۶ءکوڈسچارج ہو گئے۔ احباب جماعت سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شفائے کاملہ سے نوازے ۔ آمین
سانحہ ارتحال
آصف محمود صاحب باد مارین برگ، جرمنی سے تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی ہمشیرہ محترمہ طاہرہ عزیز صاحبہ جو کہ سویڈن میں مقیم تھیں مورخہ ۲۳؍جنوری ۲۰۲۶ء بروز جمعہ ۷۵؍سال کی عمر میں دل کے دورے کے باعث وفات پاگئیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
مرحومہ بہت نیک،تہجد گزار، صوم و صلوٰۃ کی پابند، سب سے بے انتہامحبت کرنے والی، رشتوں کے تقاضے پورے کرنے والی، مالی قربانی میں پیش پیش، بے شمار اوصاف کی مالک، خلافت سے بہت پختہ تعلق رکھنے والی، ہر دل عزیز شخصیت کی حامل خاتون تھیں ۔ انہیں مقامی لجنہ اماءاللہ کی تنظیم میں خدمت کا موقع ملا ۔ آپ کے خاندان میں احمدیت کا نفوذ آپ کے دادا حضرت چودھری نتھو خان صاحبؓ آف سرگودھا کے ذریعے ہوا۔
مرحومہ کی نماز جنازہ مورخہ ۳۰؍جنوری ۲۰۲۶ءکو بعداز نماز جمعہ مقامی مسجد ناصر گوتھن برگ، سویڈن میں آغا یحییٰ خان صاحب مبلغ انچارج سویڈن نے پڑھائی جس میں کثیر تعداد میں احباب جماعت شامل ہوئے۔ بعد ازاں مقامی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔
پسماندگان میں تین بچوں(عزیزم بابک شیراز ظفر، عزیزم عدیل ظفر اور عزیزہ ہما ظفر) سمیت چار بھائی، ایک بہن، ایک پوتی اور ایک نواسی سوگوار چھوڑے ہیں۔
احباب جماعت سے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی درخواست ہے۔ اللہ تعالیٰ تمام اہل خانہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین



