ساؤ پاؤلو (برازیل)کے قریبی شہر Cubatão کا تبلیغی دورہ
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے خاکسار (مبلغ سلسلہ) کو برازیل کے سب سے بڑے شہر ساؤ پاؤلو کے قریبی شہر Cubatão میں مورخہ ۲۳؍دسمبر ۲۰۲۵ء کو تبلیغی ملاقاتیں کرنے کی توفیق ملی۔ یہاں پر خاکسار کی کونسل ہاؤس میں ہیومن رائٹس کے کمیشن سے ملاقات ہوئی جس کے ممبر تین کونسلر تھے۔ خاکسار نے انہیں اسلام احمدیت کا تعارف کروایا انہیں جماعت احمدیہ کے خلاف ہونے والی مخالفت کے بارے میں،اور انہیں برازیل میں اسلام کے خلاف ہونے والی مخالفت کے بارے میں بتایا۔

الحمد للہ یہ ملاقات بہت اچھی رہی اور کمیشن کے صدر نے خاکسار سے کہا کہ بعض ملاقاتیں ایسی ہوتی ہیں جن میں صرف علم میں اضافہ ہوتا ہے۔ مگر اس میں علم کے ساتھ ساتھ خدا پر ایمان بھی پختہ ہوا ہے۔
اسی دن خاکسار کی ملاقات شہر کی سیکرٹری برائے ہیومن رائٹس کے ساتھ بھی ہوئی اور تبادلہ خیال ہوا۔
اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ ملاقاتیں بہت اچھی رہیں اور شہر کے ایک بڑے اخبار نے ان ملاقاتوں کی خبر شائع کی۔ الحمد للہ۔ اللہ تعالیٰ اِن نئے روابط کے ذریعہ سے اسلام احمدیت کی تبلیغ کے نئے دروازے کھولے اور اس کے نیک اور مثبت نتائج ظاہر فرمائے۔ آمین(رپورٹ: حافظ احتشام احمد مومن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: مجلس خدام الاحمدیہ فن لینڈ کا تبلیغی ورکشاپ کا انعقاد




